کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 86
میں کولسٹرول کم کرتی ہے۔11. منہ کے السر کا بہترین علاج ہے ۔12. دودھ میں اضافہ کیلئے زچہ کو کھلانا مفید ہے۔13.قوت مدافعت بڑھانے کیلئے 5گرام تلسی کے سوکھے پتے آدھا لیٹر پانی میں جوش دیں پھر آدھا لیٹر دودھ ڈال کر ابالئے جب تقریبا آدھا رہ جائے تو چھان کر پورے دن میں تھوڑا تھوڑا پئیں ۔14. نیا خون پیدا کرتی ہے ۔15. وڑھ کے مرض کا کامیاب علاج ہے ۔ تنگ لباس سے مردانہ کمزوری تنگ لباس کی و جہ سے معدہ کو پھیلنے کی جگہ نہیں ملتی لہٰذا اندرون معدہ دباؤ بڑھنے لگتا ہے اور معدہ میں گیس(ہوا) بھر جاتی ہے۔ اس حالت میں کھانا کھایا جائے تو غذا نیچے نہیں اترتی اور معدہ میں بھری ہوئی گیس اسے اوپر کی طرف اچھالتی ہے۔ نتیجہ یہ ہوتاہے کہ سینہ میں جلن ہونے لگتی ہے۔جوتے کی ایڑھی ایک انچ سے زیادہ اونچی نہیں ہونی چاہئیے۔ زیادہ اونچی ایڑی سے پیر کی وضع متاثر ہوتی ہے، پنڈلی اور ران کے عضلات میں کھنچاؤ پیدا ہوتا ہے اور چال غیر فطری ہوجاتی ہے۔ لباس خوش نما ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہو اور جسم سے اتنا نہ چپکے کہ بیماری( مَردانہ کمزوری) کا پیش خیمہ بن جائے۔ تپ د ق کا علاج و احتیاط آنتوں یا پھیپھڑوں کی بڑھتی ہو ئی کھانسی کھانستے ہوئے یا چھینکتے وقت ہمیشہ منہ کے آگے کپڑا رکھیں ۔عام کھانسی میں بھی یہ عمل کریں ۔ شروع میں بہت احتیاط کریں کیونکہ اسی دوران جراثیم زیادہ منتقل ہوتے ہیں۔ ایک کمرہ میں زیادہ افراد نہ سوئیں۔ کم عمر بچوں بزرگوں اور بیمار افراد کو مریض سے دور رکھیں۔ ٹی بی سے متاثرہ جا نور کا دودھ بھی استعما ل نہ کریں، بغیر ابالے دودھ استعمال نہ کریں۔ دوران علاج ماں اپنے بچہ کو دودھ پلا سکتی ہے مگر جب بچہ قریب ہو تو کھانستے اور چھینکتے وقت منہ کے آگے کپڑا ضرور رکھیں ۔ کسی کھانے پینے