کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 85
چائے میں پکا کر تھوڑا سا لیموں کا عرق ملا کر یا جوشاندہ بناکر پی لیں۔11. منہ میں پیدا ہونے وا لے انفیکشن اور زخموں کا انتہائی موثر علاج ہیں چند پتّے چبانے سے یہ شکایت دور ہوجاتی ہے۔12. ملیریا اور ہڈی توڑ بخار میں تلسی کے 3 تازہ پتّے چائے کی پتّی کے ساتھ ا بال کر پئیں ۔ شدید قسم کے بخار میں تلسی کے پَتّوں کا جوشاندہ جو نصف لیٹر پانی میں آدھا چمچہ چائے کا پسی ہوئی چھوٹی الائچی کے ساتھ تیارکیا ہوا ہو میٹھا کر کے اور دودھ ملا کر پینے سے بخار کی حدت کم ہوجاتی ہے۔ 13.تلسی دل کے امراض اور ان کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی کمزوری کیلئے انتہائی مفید ہے اس کا استعمال کولسٹرول کم کرتا ہے۔ ایک صحت مند آدمی بھی دن میں 2 بار تلسی کے 12 پتّے چبا سکتا ہے۔ یہ خون کو صاف اورعام بیماریوں سے بھی بچاؤ کا ذریعہ ہے۔ 14. دادکے لئے تلسی کے 12گرام پتّے پانی کے ساتھ پیس کر یہ لیپ خارش کی جگہ پر لگائیں۔ 15. گلے کی خراش میں تلسی کے پَتّوں کا جوشاندہ پینے سے گلے کی خراش دور ہوجاتی ہے تھوڑا سا نمک ملا کر اسی جوشاندہ سے غرارہ کریں۔ 16.کوئی بھی زہریلا کیڑا کاٹ لے تو فوری طور پر تلسی کے پتے پیس کر اس جگہ پر لگائیں جہاں کیڑے نے کاٹا ہو ‘ زہر کا اثر ختم ہو جائے گا۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی
٭ تلسی کے بیج سے علاج :۔
1. پیشاب کی نالی کا انفیکشن، چھاتی کی بیماریاں اورسینہ کے درد کیلئے مفید ہے۔
2.حمل کے دوران بھی اسکا استعمال مفید ہے۔3. اعصاب کیلئے مفید ہے۔ یاد داشت میں اضافہ کرتی ہے۔4.آنتوں کے کیڑے اور ہچکیوں کے مرض میں اکسیر ہے۔5.تلسی ملیریا کا کامیاب علاج ہے ۔6.تلسی کا عرق ، شہد،ادرک کا رس تینوں ہم وزن ملاکر استعمال کرنے سے زکام ، کھانسی اور بخارمیں فائدہ ہو تاہے۔7. تلسی کو گردوں کو تقویت دینے والی غذا تصور کیاجاتاہے۔8.تلسی کے عرق کو شہد میں ملاکر چند ماہ مسلسل استعمال کرنے سے پتھری پیشاب کی نالی سے نکل جاتی ہے۔9.معدہ کی تیزابیت ، پیٹ کا درد، بدن کا درد ، سر کا درد اور دست میں جادوئی اثر دکھاتی ہے۔10. خون