کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 84
پان سے علاج ( بنا ہو ا پان جس میں چونااور کتّھا لگا ہو وہ نقصان دیتا ہے ) ٭ پیشاب میں رکاوٹ :۔ ایک پان کے پتّہ کے رس کو دودھ میں ملاکر میٹھا کرکے استعمال کریں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی فائدہ ہوگا۔ ٭ دل کے مریض:1.ایک پان کا پتہ 2 گلاس پانی میں ابالیں جب پانی آدھا رہ جائے تو ٹھنڈا کرکے پی لیں۔ اس سے دل کی تکلیف کم ہوجائیگی۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی 2.پان ایک عدد، سونف ایک گرام،سبزپودینہگرام اور ادرک گرام کا جوشاندہ بناکر پی لینے سے اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی فائدہ ہو گا۔ ٭ دردِ سر :۔ متاثرہ حصّہ پر پان کے پتّہ کا رس ملنا مفید ہے۔ ٭ عورت کا دودھ اتارنے کا نسخہ :۔ زچگی کے بعد اگر عورت کا دودھ نہ اتررہا ہو تو زیتون کے تیل میں بھگویا ہوا پان کا پتّہ چھاتی پر رگڑیں۔ تلسی سے علاج ٭ تلسی کے پودے سے علاج کریں: 1. تلسی کے پتے چبانے سے گرتے ہوئے دانت رک جاتے ہیں 2. شہد میں پتوں کا رس ملا کر پینے سے چکر آنے بند ہوجاتے ہیں دماغ کیلئے فائدہ مند ہے ۔ 3. تلسی کا پودا گھر میں رکھا جائے تو ہوا کو صاف رکھتاہے۔4. یہ پودا کینسر کے علاج میں بھی مفید ہے۔5.جوڑوں کے درد کیلئے بھی مفید ہے۔6. ہاتھ ا ور پاؤں کی جلن میں اسکا استعمال کیا جاتا ہے۔7. پھیپھڑوں کی بیماری کے جراثیم کو ختم کرتاہے۔ 8.دل کی بیماری کیلئے تلسی کے پتوں کا عرق مفید ہے۔9.لیموں کا عرق اور تلسی کے پتوں کا عرق برابر لیکر چہرہ پر لگانے سے جلد کے مسام کھلتے ، کیل اور مہاسے ختم ہوجاتے ہیں۔10.تلسی کے پتّے اعصابی کمزوری کیلئے مفید ہیں۔5 پتّے صبح و شام دھوکرچبالیں یا