کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 83
5.شوگر کے مریض ناخن گہرے نہ کاٹیں، احتیاط سے کاٹیں۔6. کم از کم 15 دن میں ایک مرتبہ رات کوآدھی بالٹی نیم گرم پانی میں صابن گھول کر10 منٹ اس میں دونوں پیر رکھیں۔ اسکے بعد جھانوے سے ایڑی اور پیر کا نچلا حصہ صاف کر کے خشک کریں پھر زیتون یا سرسوں کا تیل لگا کر سو جائیں، صبح دھو لیں۔7. ناخنوں کو خوشنما اور دیگر بیماریوں سے دور رکھنے کیلئے ہر ماہ خالص فروٹ کے سرکہ میں مہندی گوندھ کر تمام ناخنوں پر لگائیں اور چند گھنٹے بعد دھو لیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ناخن صحت مند رہیں گے۔8.سوتی(کاٹن)موزے پہنیں۔ 9.پیروں کی بیماریوں کیلئے Dr.Scholl's(جرمنی)کے۔Callusas, Plantar-Warts and Corn removers پیڈز (Pads) آتے ہیں۔ انکے استعمال سے پیر میں ہونے والے موٹے دانے (جو مکئی کے دانوں کی طرح ہوتے ہیں) نکل آتے ہیں اگر یہ پیڈز نہ ملیں تو رات کو سوتے وقت ان دانوں پر ایک گولی اسپرین پیس کر ایک چمچہ ویزلین یا پیٹرولیم جیلی میں ملا کر لگائیں۔ پہلے دن ایک بڑے دانہ پر تجربہ کریں اگر آپ کی جلد حساس ہو تو بند کردیں۔ تکلیف زیادہ ہو توخارش کی دوائیاں بنانے والے کیمسٹ سے 4 0 % U.S .P w/w Salicylic Acid Pasteبنوالیں اور روزانہ رات کو دانوں پر لگائیں، صبح جھانوے سے آہستہ آہستہ رگڑیں۔ یہ عمل کم از کم 7 دنوں تک کریں۔ پیشاب اور مثانہ کی بیماریوں کا علاج 1. ترجیحاً کالے تِل ایک چائے کا چمچہ صبح اور ایک چمچہ شام روزانہ ایک چمچہ شہد میں ملا کر کھائیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی پیشاب کی زیادتی کم ہو کر اپنی اصل مقدار پر آجائے گی روزانہ کالے تِل کھانا پیشاب کی تمام بیماریوں کا بہترین علاج ہے۔ کالے تِل بازارمیں ملتے ہیں 2.چائے کم سے کم پئیں۔ نہ پئیں تو اچھا ہے روزانہ 3 مغز بادام رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ چھلکا اتار کر کھائیں 3.پانی اور چائے ایک ساتھ نہ پئیں۔