کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 82
پیر اور ناخن کی بیماریوں کا علاج اگرانگلیوں کی صفائی نہ رکھی جائے تو انکے درمیان پھپوندی (Fungus) پیداہوجاتی ہے بعد میں یہ تکلیف دہ مرض بن جاتا ہے۔ اس سے بچنے کیلئے یہ کام کریں :۔ 1. سونے سے پہلے کم از کم ہفتہ میں ایک مرتبہ آدھی بالٹی نیم گرم پانی میں 2چمچہ نمک ملاکر دونوں پیر اس نیم گرم پانی میں 10 منٹ رکھیں پھر پیر دھو کر اچھی طرح ویزلین (Vaseline)پیر کے چاروں طرف لگاکر سو جائیں۔ ویزلین پیروں اور ہاتھوں کی انگلیوں کے درمیان بھی لگائیں۔ صبح صاف کر لیں۔ 2. پیر کی بیماریاں نائیلون کے موزہ یا گیلے پیر جوتے پہننے سے ہوتی ہیں۔ لہٰذا پیر کی بیماریوں سے بچنے کیلئے انگلیوں کے درمیانی حصوں کو خشک رکھیں۔ پوڈر بھی لگائیں۔3. پیر کے انگوٹھے کے ناخن اندر کی طرف کھال میں بڑھ جائیں تو سوتے وقت لیموں کا ایک ٹکڑا کاٹ کر (جہاں ناخن اندر کی طرف بڑھ رہا ہو) وہاں رکھ کر پٹی سے باندھ لیں اور رات سونے سے پہلے سُوتی موزے بھی پہن لیں۔ صبح پٹی کھول دیں ایک دو راتیں یہ عمل کرنے سے ناخن بالکل نرم پڑ جائیں گے۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ۔ ناخن نرم ہونے کے بعد ناخن کو سیدھا کاٹیں جیسا کہ تصویر ()میں دکھایا گیا ہے تاکہ آئندہ ناخن اندر کی طرف نہ بڑھے : یہ صرف پیر کے انگوٹھے کے ناخن کیلئے ہے باقی انگلیوں کے ناخن گول کاٹ سکتے ہیں۔ 4. اس تکلیف کے لئے اکثر لوگ سرجری کرواتے ہیں جس کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ Foot Comfort Care کے نام سے اس کے ماہرہوتے ہیں وہ زیادہ پیچیدگی میں بڑی عمدگی سے ناخن کاٹتے ہیں اور کوئی تکلیف بھی نہیں ہوتی۔ اس لئے زیادہ تکلیف میں ان سے رابطہ کریں۔