کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 81
خطرناک بیماری ہے۔1.پیٹ بھر کر کھانا۔2. کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی پی لینا (پانی،چائے یا مشروبات)3.رات کا کھانا کھانے کے بعد یا تو بیٹھے رہنا یا نیم دراز لیٹ جانا یا پھر فوراً سو جانا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’ایک تہائی کھانے، ایک تہائی پانی اور ایک تہائی سانس لینے کیلئے رکھے‘‘ (ترمذی) ٭ بڑھا ہوا پیٹ کم کرنے کا علاج :1. مشروبات یا پانی کھانا کھانے کے فوراً بعد نہ پیئں بلکہ پہلے یا کھانے کے دوران ورنہ ایک گھنٹہ بعد پئیں۔ 2. رات کا کھانا ہضم کر کے سوئیں۔ سب سے بہتر یہ ہے کہ مغرب کے بعد کھانا کھا لیں بعد میں عشاء کی نماز پڑھ لیں۔ اس سے یہ ہو گا کہ آپ کے پیٹ کا مزید بڑھنا رک جائے گا اور پھر آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی 3. نماز پابندی سے پڑھیں۔ یہ سب سے پہلا فرض ہے اور بہترین ورزش بھی۔ قرآن مجید میں بار بار نماز کی تلقین ہے۔ نماز وقت پر پڑھنے کے بہت زیادہ فوائد ہیں مثلاً ذ ہنی سکون، صحت وغیرہ۔ مرد حضرات ہر نماز مسجد میں جا کر ادا کریں اورہر نماز کیلئے پیدل چل کر جائیں اس طرح صحت بھی بہتر ہو گی اور ثواب بھی زیادہ ملے گا۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ﴿ مَرد کا سینہ کمر سے کم از کم 3 انچ بڑا رہنا چاہیئے سنت کے مطابق وضو کرکے نمازِ فجر پڑھیں۔ نماز کے بعد چہل قدمی کریں۔ 4.گھر میں سائیکل ہو تو اسے اسٹینڈ پر کھڑا کر کے اس کی گدی پر بیٹھ جائیں اور اس کے پیڈل پاؤں سے 15 منٹ یا آدھا گھنٹہ روز چلائیں۔ 5. کھانا کم کھائیں اور وزن کم کریں۔ ٭ پیٹ کے کیڑوں کا علاج : 1. تھوڑے سے گرم پانی میں صاف چھالیہ کوٹ کر ملاکر اور چھان کر دن میں 3 دفعہ پئیں۔2.تلسی کے پتوّں کا رس پئیں 3. پودینہ کا رس پئیں4. پیاز کا رس پئیں یا پیاز پکاکر یاکچی کھانے کے ساتھ کھائیں۔