کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 80
پھیپھڑوں کی بیماریوں کا علاج 1. پھیپھڑوں کی بیماریوں میں د و سری ادویہ کے علاوہ مچھلی کا تیل ایک چمچہ (چائے کا) بھی لینا چاہیئے۔ دوپہر کو کھانے کے بعد یا رات کو کھانے کے بعد۔ 2.ایک گلاس سادہ یا مٹکے کے پانی میں ایک چمچہ شہد ملا کر صبح نہار منہ اور شام 5 بجے پئیں 3.تازہ پھل،خالص دودھ،خالص دیسی گھی، پرندوں کا شوربا مگر کم مقدار میں کھائیں۔ پیٹ کی بیماریوں کا علاج ٭ پیٹ کی جلن :۔1.بعد نماز فجر کم از کم 20 منٹ گھاس پر چلیں۔ 2. 5 عدد کھجور رات کو پانی میں بھگو دیں صبح انہیں مسل کر اس میں ایک چمچہ شہد ملاکر 7 دن تک روزانہ کھائیں۔ یہی آپکا ناشتہ ہے3. جَو کا دلیہ پانی میں ابال کر اس میں تھوڑا سا دودھ ڈالیں پھر تھوڑا سا شہد ملا کر نہار منہ کھائیں۔ گرم گرم کھانا نہ کھائیں۔کھانا ٹھنڈا کر کے کھائیں معدہ کی صحت کیلئے ضروری ہے کہ گرم مصالحہ اور مرچیں بھی کم سے کم استعمال کریں۔ دالیں اور سبزیاں زیادہ کھائیں۔4.ایک چمچہ شہد ایک گلاس سادہ یا مٹکے کے پانی میں ملا کر نہار منہ پئیں اور ایک گلاس شام۔ نہار منہ فریج کا(ٹھنڈا) پانی نہ پئیں۔ ٭ پیٹ کا درد : 1. ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مسجد میں لیٹے ہوئے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھاکہ ’’اے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تمہیں کیا ہوا ہے ؟ ‘‘ انہوں نے بتایا کہ ’’میرے پیٹ میں دردہے‘‘ توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’ اٹھو اور نماز پڑھو ‘‘۔جب ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھی تواﷲ کے فضل سے صحت یاب ہو گئے (ابن ما جہ) یہی علاج ہر مرض کیلئے ہے۔ 2 رکعات نماز حاجت برائے صحت پڑھا کریں اور اپنی صحت کیلئے دعائیں مانگا کریں۔ 2. خوب پکے ہوئے ایک انار کے دانوں پر کالی مرچ اور نمک بقدر ضرورت ڈال کر خوب چبا کر کھائیں۔اﷲ تعالیٰ کے حکم سے بہت جلدشفا ہو جائیگی۔ ٭ پیٹ کا بڑھ جانا :۔3.وجوہ کی بنا پر عام طور پر پیٹ باہر نکل آتا ہے جو ایک