کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 8
چند مجربات (جسمانی اور روحانی علاج) بھی دئیے ہیں جو کسی قرآنی آیت یا حدیث کے خلاف نہیں ہیں، اسلئے یہ جائز ہیں۔ دُعا ہے اﷲ تعالیٰ ہم سب کو ان کتب سے مستفید ہونے کی توفیق بخشے۔ (آمین)
الاعلام الاسلامی کراچی ایک غیر تجارتی ادارہ ہے اور گذشتہ20 سال سے اﷲ کریم کے فضل سے اسکے بندوں کو اﷲ حکیم سے قریب تر لانے کی کوشش کر رہا ہے : اَللّٰھُمَّ تَقَـبَّـلْ مِنَّا ازراہِ کرم ہماری تمام کتب اور پمفلٹ (جو اردو اور انگریزی میں 30سے زیادہ ہیں) خرید کر یا بغیر کسی تبدیلی کے چھپوا کر فی سبیل اﷲتقسیم کریں اور اشا عتِ دینِ اسلام میں اپنا حصّہ ڈالیں۔ اس ادارہ کے دیگر اخراجات کیلئے جو خواتین و حضرات ماہانہ تعاون کرتے ہیں دُعاہے اﷲ تعالیٰ ان تمام ساتھیوں کو دونوں جہانوں میں اجرِ عظیم دے اور اﷲ کریم ان کتابوں کو خرید کر فی سبیل اﷲتقسیم کرنے والوں کیلئے بھی کبھی نہ ختم ہونے والا صدقہ جاریہ بنائے۔ (آمین) آخر میں آپ سے بھی التماس ہے کہ اپنی دعاؤں میں ان کتابوں کو آپ تک پہنچانے والے تمام ساتھیوں کو بھی یاد ر کھیں۔ شکریہ۔
سُبْحٰنَ رَ بِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَ . وَ سَلَام عَلَی الْمُرْسَلِين . وَ الْحَمْدُ ِللّٰہِ رَ بِّ الْعٰلَمِین .
(ترجمہ)’’پاک ہے آپکا رب،جو بہت بڑی عزت والا ہے، ہر اس بات سے جو یہ ( مشرک) بیان کرتے ہیں اور سلام ہے رسولوں پر اور سب طرح کیتعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہاں کا مالک ہے۔‘‘ ( اَلصّٰفّٰت 37 :آیات180تا182)
طالب دعا :۔ محمد عبیداللہ ، ناظم : ا لاعلام ا لاسلامی (کراچی)