کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 79
ماں روزانہ ناریل کھائے اور جب بچہ دودھ پینا چھوڑ دے تو اس کو بھی روزانہ ناریل کھلائیے۔ بچہ چیچک سے محفوظ رہے گا اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ۔ ناریل دماغ اور آنکھوں کیلئے مفید ہے۔بینائی کو تیز اور گردوں کو قوت دیتا ہے۔کثرت حیض میں کھلانے سے بھی فائدہ ہے۔ چنے کے ساتھ ناریل ملا کر کھانے سے عورتوں کا پانی آنا بند ہو جاتا ہے۔ عورتوں کی اکثر بیماریوں کا بہترین علاج ہے۔ناریل کا تیل بدن میں قوت و حرارت پیدا کرتا ہے۔اس کے علاوہ نیم گرم مالش کرنے سے درد کو دور کرتا ہے اور سر میں لگانے سے بالوں کو بڑھاتا نرم اور چمکیلا بناتا ہے ۔ ٭ ناریل کا پانی :۔ اسکی تاثیر ٹھنڈی ہے۔ خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے، بدن کو غذائیت اور پیاس کو بجھاتا ہے۔ بخار کی حالت میں بھی دے سکتے ہیں۔ بخار کی تیزی سے جو گھبراہٹ ہوتی ہے وہ اس کے پلانے سے دور ہو جاتی ہے۔ اس پانی سے پیٹ کے کیڑے بھی مر جاتے ہیں۔ لگاتار 3 دن سے زیادہ استعمال نہ کریں۔ وقفہ کریں۔ ٭ ناشپاتی :۔ دل، دماغ، معدہ اور جگر کو طاقت دیتی ۔ چھلکے سمیت ہلکا نمک کے ساتھ کھانے سے غذا جلد ہضم ہوتی ہے۔ مسوڑھوں اور دانتوں کو مضبوط کرتی اور آنتوں کو صاف کرتی ہے۔ اگر شام کو لیموں اور ہلکا نمک (یا ہاضمہ کا چورن) لگا کر کم از کم 3 ناشپاتی کھائیں تو دائمی قبض دور ہوجاتا ہے۔ پھوڑے، پھنسی، زخم کا علاج بدن میں کسی جگہ زخم یا پھوڑا پھنسی ہو تو شہادت کی انگلی کو اپنے لعاب(تھوک) میں گیلی کرکے زمین پر رکھیں اور پھر اٹھا کر تکلیف کی جگہ پر پھیرتے ہوئے یہ پڑھیں :۔ بِسْمِ ا للّٰہِ تُرْبَـۃُ اَرْضِنَا بِـرِیْقَـۃِ بَعْضِـنَا لِـیُشْفٰی سَـقِـیْـمُنَا بِـاِذْنِ رَبِّنَا (ترجمہ)’’ اﷲ ربّ العزّت کے نام سے، ہماری زمین کی مٹی ہمارے بعض کے لعاب کے ساتھ ملی ہوئی ہے تاکہ ہمارے رب کے حکم سے اس مٹی سے ہمارا بیمار شفاپائے ‘‘(بخاری)