کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 77
پائے جاتے ہیں ۔فاسفورس ہی دماغ کی اصلی غذا ہے۔دماغی کام کرنے والوں کے لئے سیب بہت ہی مفید ہے۔ روزانہ ایک سیب کھانے سے آپ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی بیمار نہیں ہونگے۔ سیب دماغی قوت اور خون پیدا کرتا، رنگت کو نکھارتا اور رخساروں میں سرخی پیدا کرتا ہے گردہ اور دانتوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے ۔سیب کے چھلکوں میں بھی وٹامن ہوتے ہیں اس لئے سیب دھو کر چھلکوں کے ساتھ کھانا زیادہ مفید ہے۔ سیب کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے اگر کھانے کے بعد کھایا جائے تو ہاضمہ کی مدد کرتا۔ ناشتہ کے طور پر کھایا جائے تو انتہائی مفیدہے۔ سیب کا مربہ بھی دل، دماغ اور خون کی کمزوری کے لئے مفید ہے۔ ٭ شہتوت :۔ قبض توڑتا ہے، ہاضمہ کو طاقت دیتا اور خون پیدا کرتا ہے ۔ پیاس اور گرمی کو ختم کرتا ہے اور بلغم کو نکالتا ہے۔ پیاس کی شدت، خشک کھانسی اور گلے کے درد میں بے حدمفید ہے نزلہ، زکام میں بھی بہت مفید ہے اور پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کے لئے بہترین دوا ہے ۔ شربتِ شہتوت بخار میں ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔ ٭ فالسہ :۔ پیشاب کی جلن معدہ اور سینہ کی گرمی کو ختم کرتا ،جریان، احتلام اور عورتوں کی بیماریوں میں بہت مفید ہے۔ خون پیدا کرتا ہے۔ فالسہ کا شربت دل، معدہ و جگر کو بہت فائدہ دیتا ہے۔ ٭ کیلا :۔ کیلا عمدہ پھل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی دوا بھی ہے۔ اس میں تمام ضروری حیاتین اور معدنی نمک پائے جاتے ہیں۔ وٹامن سی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ طاقت اور خون پیدا کرتا ہے۔ گردوں کو طاقت دیتا ہے۔ جگر کے لئے مقوی ہے۔ گلے کی خراش دور کرتا ہے۔ جسم سے زہریلے مواد کو باہر نکالتا ہے، کھانسی کے لئے مفید ہے۔ دست اور پیچش کے لئے اکسیر ہے۔ یرقان میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔ تیزابیت کو دور کرتا ہے اس لئے معدہ کے السر میں مفید ہے۔ پیاس اور دل کی بے چینی کے لئے فائدہ مند ہے۔ پیچش، مروڑ، بچوں کے دستوں میں اور کمزور بچوں کے لئے جن کا وزن