کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 75
خوراک :۔ 7 دانے روزانہ۔ مغزیات کا تھوڑی مقدار میں استعمال مَردوں کے مثانہ کے دہانے پر واقع غدود( Prostate Gland) کو ٹھیک رکھتا ہے۔ زیادہ مقدار میں اچھی غذا بھی نقصان دہ ہوجاتی ہے ۔ ٭ پیلوسے علاج :۔ ’’جابر بن عبداﷲ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پیلو کے پھل چن رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’سیاہ رنگ کا پھل چن لو اسلئے کہ یہ سب سے عمدہ ہوتا ہے‘‘ (بخاری)۔ اگر پکا ہوا ہو تو یہ پھل میٹھا ہوتا ہے۔ پیلو (پنساری سے بھی مل جاتا ہے) معدہ کیلئے مقوی، ہاضمہ درست، بلغم کو خارج اور کمر کے درد کو دور کرتا ہے اگر اسکو پیس کر پیا جائے تو پیشاب لاتا ہے اور مثانہ کو صاف کرتا ہے۔ روزانہ 3 دانے صبح و شام کھائیں۔ زیادہ سے زیادہ 7 عدد کھا سکتے ہیں۔ ٭ تربوز:۔ گرمی کو ختم اور پیاس کو بجھاتا ہے ۔ گرمی کے بخار میں مفید ہے۔ تربوز کا چاولوں کے ساتھ کھانا نقصان دہ ہے، کھانے سے 2، 3گھنٹے پہلے یابعد کھائیں۔ ٭ جامن:۔ دل، جگر اور معدہ کو طاقت دیتی ہے۔ کھانا ہضم کرتی ہے۔ پیشاب آور ہے۔ پیٹ کے کیڑے مارتی اور پیاس کو تسکین دیتی ہے۔ مسوڑھے مضبوط کرتی ہے اور دانتوں کو ہلنے سے روکتی ہے۔ خون پیدا کرتی ہے اور پیشاب میں شکر آنے (ذیابیطس) کو روکتی ہے۔ جامن کی گٹھلی کو پیس کر آدھا چمچہ روزانہ کھانے سے ذیابیطس کو آرام آتا ہے۔ جامن کا سرکہ بھوک لگاتا ہے۔ کولسٹرول کم کرتا ہے۔ جامن پھوڑے پھنسیوں کو آرام دیتی ہے۔ جامن کھانے سے پتھری خارج ہو جاتی ہے۔ پرانے دستوں کا خاتمہ کرتی ہے۔ جامن کی گٹھلیوں کے چھلکے جلا کر منجن بناکر استعمال کرنے سے دانتوں کی جملہ بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں۔ جامن کو کچل کر گنجے سر پر لیپ کرنے سے جلد ہی گنجہ پن ختم ہو جاتا ہے۔ بِاِ ذْ ن ا للّٰہِ تَعَا لٰی دمہ اور کھانسی کیلئے جامن کے درخت کی چھال20گرام آدھا لیٹر پانی میں جوش دیں جب پانی پاؤ رہ جائے تو ایک چٹکی نمک ملا کر صبح و شام پئیں۔