کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 74
کیلئے بہت مفید اور آنتوں کو تقویت دیتا ہے۔ بلڈ پریشر اور پیاس کو ختم کرتا اس کے پتوں کو پانی میں ابال کر سر دھونے سے بال مضبوط ہوتے ہیں۔ اس کے پتے زخموں پر لگانے سے جراثیم مر جاتے ہیں۔ اس کے پتوں کے پانی سے بال چمک دار اور گرنے سے رک جاتے ہیں۔ بینائی تیز کرتااور تھکان کو ختم کرتا ہے۔ کچا بیر کھانے سے کھانسی اور پیٹ میں گیس پیدا ہوتی ہے۔ بیر کھانے کے بعد خاص طور پر پانی نہ پئیں۔ ٭ بہی (Quince) سے علاج :۔ دل کو تقویت دیتی ہے۔ دل کے دورہ سے بچنے کا بہترین علاج ہے، سانس کو خوشگوار اور سینہ کی گھٹن دور کرتی ہے، سوزاک اور جریان کا بہترین علاج ہے۔ قے کو روکتی ، پیشاب آور ، آنتوں کے زخم ختم کرنے کے لئے نافع، ہیضہ اور متلی میں مفید ہے۔ قوت باہ(مردانہ طاقت) میں اضافہ کرتی ہے۔ روزانہ اسکا ایک پھل کھائیے زیادہ نہیں۔ روزانہ دل کے مریض ضرور کھائیں۔ ٭ پپیتا :۔ جگر اور آنتوں کو طاقت دیتا ہے پپیتا اگر دوپہر کے کھانے کے بعد روزانہ استعمال کریں تو دائمی قبض، خونی بواسیر اور بدہضمی کی بیماریاں نہیں ہونگی اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ دودھ کی کمی کی شکایت والی عورتیں بھی اس کا روزانہ استعمال کریں۔ گردہ، السرکی بیماریوں کیلئے بھی مفید ہے۔ دانتوں کی تکلیف اور پیٹ کے تمام امراض کیلئے مفید ہے۔ اسکے استعمال سے ہڈیوں کی بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ روزانہ اسکا گودا چہرہ پر لگانے سے جِلد چمکنے لگتی ہے بچوں کو بھی کھلائیں۔ انکی صحت کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔ اسکے استعمال سے بالوں میں چمک اور ِجلد کو ترو تازگی حاصل ہوتی ہے۔ ہاضم ہے اور قبض کو ختم کرتا ہے۔ امراض معدہ، جگر اور تلی کا بہترین علاج ہے۔ کچا پپیتا گوشت گلاتا ہے۔ سا حل سمندر کے قریب رہنے والے اسے ضرور استعمال کریں۔ ٭ پستہ :۔ پستہ دل اور دماغ کو قوت، بدن کو موٹا، بلغم کو خارج، حافظہ کو تیز اور کھانسی کیلئے مفید ہے۔ متلی اور قے کو روکتا ہے۔ آنتوں کو قوت دیتا ہے۔