کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 73
﴿ نوٹ: انناس کے بعد دودھ نہ پئیں نقصان دہ ہے۔﴾
٭ انجیر سے علاج :۔ اﷲ ربّ ا لعزّت نے قرآن مجید میں انجیر کی َقسم کھا کر اسکی اہمیت بیان کر دی ہے (سورۃ التین 95 : آیت 1)۔ عمدہ قسم کی انجیر مثانہ، گردہ کو صاف کرتی ہے اور زہر سے محفوظ رکھتی ہے اس میں تمام پھلوں سے زیادہ غذائیت پائی جاتی ہے۔انجیر کھانسی کا علاج اور پیشاب آور ہے جگر و تلی کے سدوں کو کھولتی حلق سانس اور سینہ کی نالی کو صاف کرتی دل کے مریض روزانہ ایک انجیر ہر کھانے کے بعد کھائیں یہ بواسیر کو بھی ختم کرتی ہے۔﴿ کھجور کے ساتھ نہ کھائیں۔ کم از کم 3 گھنٹے کا وقفہ کریں﴾
٭ بادام سے علاج:۔ جسمانی اور دماغی قوت اور قوت حافظہ میں اضافہ کرتا ہے دماغ اور آنکھوں کے لئے بہترین ٹانک ہے۔ خشک کھانسی اور مثانہ کے امراض میں مفید ہے۔ خون اور چربی پیدا کر کے جسم کو موٹا اور منی کو گاڑھا کرتا ۔ روغن بادام قبض کو توڑتا ہے معدہ، دماغ اور جگر کو قوت بخشتا اور خشکی کو دور کرتا ہے۔ روزانہ 7 بادام پانی میں رات بھر بھگو کر چھلکا اتار کر صبح استعمال کریں تو زیادہ مفید ہے۔ دل اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض بادام کا استعمال زیادہ نہ کریں۔خشک کھانسی سے حلق خشک ، آنکھوں سے پانی بہنے لگتا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دمہ کا دورہ ہے۔7 عدد بادام کی گری باریک پیس کر مکھن میں ملائیں اور تھوڑا سا شہد ملا کر اسے چاٹ لیں۔ جلد آرام آجائیگا اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ ۔ جلد کو چکنائی اور ملائمت فراہم کرنے کے علاوہ جھرّیوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ آنکھوں کے قریب موجود نازک جلد کے لئے یہ بہت اہمیت کا حامل اور آنکھوں کے گرد حلقوں کو بھی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
٭ روغنِ بادام :۔ 1.کمر کے درد کے لئے رات کو سوتے وقت باقاعدگی سے کمر پر روغنِ بادام کی مالش کروائیں اور اپنی غذا میں 7عدد بادام شامل کریں۔
2.خشک خارش کیلئے بادام مفید ہے۔اس سے خارش دور ہوجاتی ہے۔
٭ بڑا بیر:۔ اسے ’’غریبوں کا سیب‘‘ کہا جاتا ہے۔ دیر سے ہضم ہوتا، معدہ کی جلن