کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 72
پر مل دیا جائے تو نشان مٹ جاتا ہے۔ اخروٹ کے تازہ چھلکے کادنداسہ دانتوں پر ملنے سے مسوڑھے اور دانت مضبوط ہو جاتے ہیں۔ چونکہ دنداسہ کا رنگ چڑھتا ہے اسلئے خاص طور پر عورتوں کیلئے بہترین مسواک ہے۔ اس سے گندہ لعاب خارج ہو جاتا ہے، دانت صاف اور مسوڑھے مضبوط ہو جاتے ہیں۔ ٭ امرود :۔ اس میں پروٹین کے علاوہ، فاسفورس، کیلشیم اور فولاد کے ساتھ ساتھ وٹامن (اے، بی اور سی) بھی ہوتے ہیں۔ انڈہ کی سفیدی کی طرح امرود بھی گوشت کا کافی حد تک نعم البدل ہے۔ میٹھے، پکے، خوشبودار امرود کے کھانے سے دل کو بڑی فرحت ہوتی ہے۔ گھبراہٹ دور ہوتی ہے۔ دل و دماغ اور معدہ کو طاقت پہنچاتا ہے۔ اس کے بیج سے پیٹ کے کیڑے ہلاک ہوتے ہیں۔ امرود آنتوں کے امراض کو دور کرتا ہے جگر اور معدہ کو قوت دیتا ہے۔ غذا کو ہضم کرتا ہے۔ اس میں ریشہ یعنی فائبر بھی خوب ہوتا ہے جو خون کے بہت سے زہریلے مادوں، خاص طور پر نقصان دہ کولسٹرول (LDL) کو خارج کر تا ہے جس سے رگیں کشادہ اور صاف رہتی ہیں۔ یہ دل اور بلڈپریشر کے مریضوں کے لئے بہت زیادہ مفید ہے۔ قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے جس سے آپ موسمی نزلہ اور زکام کی تکلیف سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ امرود، پکے اور تازہ، دھو کر خوب چبا کر کھائیے۔ ﴿ نوٹ :۔ کسی بھی پھل کو کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پیئں۔ ٭ انار سے علاج :۔ ہفتہ میں زیادہ سے زیادہ 3 بار پورا ایک انار کھائے انار کے بے شمار فوائد ہیں : 1. خون صاف کرتا۔2. قوت باہ بڑھاتا۔ 3. دست بند کرتا۔4.کھانے کے بعد استعمال سے کھانا جلد ہضم ہوتاہے۔ 5.جگر میں قوت پیدا کرتا۔6. رنگ نکھارتا ہے۔ ٭ انناس :۔ انناس دل کو فرحت دیتا ہے۔ قبض کشا ہے۔ پیشاب آور ہے۔ دل جگر، دماغ اور معدہ کیلئے مفید ہے۔ پیشاب زیادہ لانے کی و جہ سے گردہ اور مثانہ کی پتھری خارج کرتا ہے۔ گرم موسم میں زیادہ استعمال کریں۔