کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 71
1. میٹھے آم کا رس آدھا کپ، دہی 25گرام اور ادرک کا رس ایک چمچہ سب کو ملا کر پئیں۔ اس سے پرانے دست، بد ہضمی اور بواسیر ٹھیک ہوجاتی ہے۔
2.دستوں کی شکایت میں آم کی سوکھی گٹھلی کے باریک پسے ہوئے 3گرام مغزکو پانی کے ساتھ کھانے سے د ست رک جاتے ہیں۔
3. خواتین کے مخصوص ایام میں خون کا اخراج زیادہ ہو ، خونی بواسیر کی زیادتی ہو تو آم کی سوکھی گٹھلی کے مغز کا سفوف صبح و شام ایک ایک چمچہ کھانے سے شکایت دور ہوجاتی ہے۔ بِاِ ذْ ِن اللّٰہِ تَعَالٰی
٭ اڑوسہ سے علاج : 1. اڑوسہ( پودا ہے) کے پتّوں کا 30 ملی لیٹر رس شہد کے ساتھ3 دن تک دن میں 3 بار کھائیں، خراش والی کھانسی میں آرام دیتا ہے۔ اس سے بلغم تحلیل ہوکر خارج ہونے لگتا ہے۔ اڑوسہ پھیپھڑوں کے تپ دق میں موثر علاج ہے۔ کھانسی کی شکایت میں اڑوسہ کے7 پتوّں کے جوشاندہ کو چھان کر 25گرام شہد ملا کرپی لیں۔ 2.چھوٹے بچوں کی کھانسی (خرخراہٹ ) میں اڑوسہ کے تازہ پَتّوں کا رس یا سوکھے پَتّوں کا سفوف 2گرام ایک چمچہ شہد میں ملاکر یا ادرک کارس آدھا چمچہ کے ساتھ کھلائیں۔ پَتّوں کا جوشاندہ بھی مفیدہے۔
٭ آملہ سے علاج :۔ 1. آملہ کا تیل دماغ کیلئے اوربالوں کی نشو ونما میں مفیدہے۔2. آملہ کا سفوف،جامن اورپیٹھا ہم وزن ایک کھانے کا چمچہ روزانہ 2 بار کھائیں ۔ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے ۔
3. سفوف آملہ آدھا پاؤکو تِل کے تیل میں ملا کر ابٹن بنالیں۔ بدن اور چہرہ پر مالش کریں جب ابٹن خشک ہوجائے توٹھنڈے پانی سے صاف کرلیں، بدن ملائم، صاف، چکنا اور خوبصورت ہوجائے گا۔
٭ اخروٹ :۔ اخروٹ کا مغز بدہضمی کو دور کرتا اور طاقت دیتا ہے۔ اگر اخروٹ کے مغز کو تھوڑا سا کڑاہی میں بھون کر کھایا جائے تو دوسرے فوائدکے ساتھ ساتھ سردی کی کھانسی کو بہت فائدہ دیتا ہے۔ اخروٹ کے مغز کو پانی میں پیس کر چوٹ کے نشان