کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 70
مارتا اور آئندہ کیلئے ان کی افزائش کو روکتا ہے ۔ گرمی کے بخار میں بھی مفید ہے، بخار میں میٹھا آڑو کھانے سے طبیعت میں فوری طور پر تازگی آتی ہے ۔ جن لوگوں کو گرمیوں میں بھوک نہ لگتی ہو ، بہت زیادہ پیاس لگتی ہو، قبض رہتا ہو، چڑچڑا پن بہت بڑھ گیا ہو تو ان کیلئے یہ پھل بہت بڑی نعمت ہے۔ جن لوگوں کے معدہ میں تیزابیت رہتی ہو وہ بھی اس پھل سے فائدہ اٹھائیں۔ آڑو کھانے سے معدہ میں تیزابیت اور گرمی دور ہوجاتی ہے۔ صاف (نیا) خون پیدا ہوتا ہے۔ معدہ، جگر اور آنتوں کے زہریلے فضلات خارج کرتا ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ۔ معدہ اور جگر کو طاقت دیتا ہے اور اس کے کھانے سے خون کی گرمی رفع ہوتی ہے اور گرمی کی و جہ سے جو گھبراہٹ ہوتی ہے وہ بھی دور ہو جاتی ہے۔ آڑو کی گٹھلی کے مغز کا تیل نکال کر کان میں چند قطرے ٹپکانا کان کے درد کیلئے بہت مفید ہے۔ آڑو کے پتے کوٹ کر انکا پانی نچوڑ کر پینے سے پیٹ کے کیڑے مرجا تے ہیں۔
٭ آلو بخارا / آلوچہ :۔ قبض کشاہے۔ بلڈ پریشر کو کم اور گرمی کو ختم کرتا ہے آلو بخارا /آلوچہ کھانا کھانے سے پہلے استعمال کرنا بہتر ہے وہ مریض جنہیں دست ہوں وہ اسے زیادہ نہ کھائیں۔ گرمی کا سردرد آلو بخارا کھانے سے ختم ہو جاتا ہے۔ متلی، قے اور بدہضمی کے لئے آلو بخارا / آلوچہ بے حد مفید ہے۔ عورتوں کو حمل کے ابتدائی ایام میں اور گرم مزاج والوں کے لئے آلوچہ بے حد فائدہ مند ہے۔
٭ آم اور آم کی گٹھلی سے علاج :۔ اسکی تاثیر گرم ہوتی ہے، کمزور اعضا کو طاقت بخشتا، نیا خون پیدا کرتا ، آنتوں کو طاقت دیتا ، جسم کو موٹا کرتا، قبض کو توڑتا اور پیشاب زیادہ لاتا ہے آم کے ساتھ دودھ پینے سے طاقت پیدا ہوتی ہے۔ لسی یا دودھ پینے سے اس کی گرمی کا اثر ز ا ئل ہو جاتاہے۔ آم کے بعد جامن کھانے سے بھی اسکی گرمی ختم ہو جاتی ہے۔ تازہ اور میٹھے آم تھوڑی مقدار میں حاملہ عورتوں کے لئے بہت ہی مفید ہیں، اس سے بچہ صحت مند پیدا ہوتا ہے۔ نہار منہ آم کھانا نقصان دہ ہے معدہ کو نقصان پہنچاتا اور گرمی پیدا کرتا۔ کھٹا آم صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔