کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 7
کا ایک ذاتی معالج مذہباً عیسائی تھا۔ اس نے ایک مرتبہ خلیفہ کے دربار کے عالم علی بن حسین سے کہا کہ تمہارے قرآن میں علمِ طب پر کوئی رہنمائی موجود نہیں ہے جبکہ علم دو طرح کا ہوتا ہے (علم الادیان اور علم الابدان) شیخ علی بن حسین نے جواب دیا کہ ہماری کتاب قرآن مجید نے توتمام تر علم طب کو ایک آیت میں سمو دیا ہے :۔ کُـلُوْا وَاشْرَبُوْا وَلَا تُسْرِفُوْا (ترجمہ)’’کھاؤ پیؤ اور حد سے نہ بڑھو۔‘‘ (الاعراف 7 : آیت31) وہ عیسائی طبیب کہنے لگا کہ ’’اﷲ کی قسم تمہاری کتاب قرآن نے حکیم جالینوس کے لئے طب میں کوئی بات نہیں چھوڑی (نفحۃ العرب) مقصد یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے اگر دین اسلام کو مکمل بنایا ہے تو یہ ہر لحاظ اور ہر پہلو سے مکمل ہے۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ اسلام کے دعویدار اور اسلام کے ساتھ وابستگی پر فخر کرنے والے تو بہت ہیں لیکن اسلام کو سمجھنے اور اس پر چلنے والے بہت کم۔ اﷲ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اسلام سے ، جسے اﷲ تعالیٰ نے ہمارے لئے نعمتِ تامّہ قرار دیا ہے اسی طرح متمتع ہوں جس طرح متمتع ہونے کا حق ہوتا ہے زیر نظر کتاب بھی نعمتِ اسلام کے ایک پہلو الداء والدواء سے استمتاع کی ایک حقیر کوشش ہے اﷲ کریم ہماری ان کوششوں کو قبول فرمائے اس کا افادہ عام کرے اور اس کتاب کے لکھنے میں شامل تمام احباب کے ذخیرہ آخرت میں اضافہ فرمائے۔ (آمین) اَ لْحَمْدُ للّٰہِ رَ بِّ ا لْعَا لَمِیْنَ وَ مَا تَوْ فِیْقِیْ اِ لَّا بِا للّٰہِ اس کتاب کو لکھنے کا مقصد اﷲ جل شانہ کی رضا اور مسلمانوں کو اﷲ کریم کے قریب ترلانا ہے جب وہ اﷲ تعالیٰ کے کلام اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات اور تعلیم پر عمل کریں اور بہترین نتائج خود دیکھیں تو انہیں بھی عین الیقین ہو جائے کہ ہر کام صرف اور صرف اﷲ تعالیٰ ہی کے حکم سے ہوتا ہے اور اسطرح ان شاء اﷲ تعالیٰ ان کا ایمان بڑھ جائے گا اور وہ مسلمان سے مومن بن جائینگے۔ ان کتب میں ہم نے اپنے اور بزرگوں کے