کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 69
نکلے ہوئے دودھ( Skimmed Milk) کا پنیر تھوڑی مقدار میں بلڈ پریشر اور دل کے مریض اور دوسرے مریض بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ بہت پرانا پنیر استعمال نہیں کریں۔ گوشت کا بہترین نعم البدل ہے۔ سب سے اچھا پنیر وہ ہے جو گھر میں کریم نکلے ہوئے دودھ( No Fat)سے بنے اس میں چر بی اورکیلوریز کم ہوتی ہیں۔ پھلوں سے علاج فرمان الٰہی ہے :۔ (ترجمہ)’’زمین کو ہم نے پھیلادیا اور اس میں پہاڑ گاڑ دئیے اور اس میں ہر قسم کی چیزوں کو موزوں انداز سے اگایا۔‘‘ (حجر 15 : آیت19) اﷲ کریم بہترین رزاق ہیں۔ سبزیوں ،پھلوں کو اﷲ تعالیٰ نے ہر شہر میں وہاں کی آب و ہوا کے لحاظ سے لوگوں کو صحت مند رکھنے کیلئے پیدا کیا ہے ( اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ ) اسلئے ہمیں چاہئیے کہ مقامی پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ بہترین صحت رہے گی۔ مثلاً ساحل سمندر( جیسے کراچی ) پر رہنے والے پپیتا ،کھجی(پیلی کھجور) ہرے ناریل کا پانی اور مچھلی زیادہ استعمال کریں اسلئے کہ اﷲ تعالیٰ نے انہیں کراچی کی آب و ہوا میں رہنے والوں کے لئے بنایا ہے۔ا ﷲ کریم کی پیدا کردہ نعمتیں (اناج، پھل، سلاد ) زیادہ کھائیں اور انسان کی تیار کردہ چیزیں کم سے کم کھائیں۔ نہایت اہم:۔ پھلوں اور سبزیوں میں وٹامن اور معدنی اجزا ہوتے ہیں کھانے سے پہلے انہیں دھو لیں لیکن چھلکا کم سے کم اتاریں۔ جو لوگ پھل اور سبزیاں چھلکوں کے ساتھ استعمال کر سکتے ہوں ضرور کریں۔ جس پانی میں سبزیاں کاٹ کر رکھیں اسی پانی کو پکانے کیلئے استعمال کریں تو بہتر ہے۔ ٭ آڑو سے علاج :۔ گرم مزاج والوں کیلئے آڑو اللہ ربّ ا لعزّت کی طرف سے بہترین تحفہ ہے خون کی رگوں میں سختی دور کر کے ہائی بلڈ پریشر کو اعتدال پر لاتا ہے۔ قبض کشا اثرات کی و جہ سے زہریلے فضلات خارج کرتاہے۔ پیٹ کے کیڑے