کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 68
ہے۔ روزانہ انکو بھی پڑھنا باعث اجر و ثواب ہے۔ ٭ سال میں 2 مرتبہ قرآن مجید کو ختم کرنا اسکا حق ہے۔ پورا قرآن ضرور پڑھئیے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔1. الْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (الفاتحہ) کی 7 آیات ہیں جن کی بار بار تلاوت ہوتی ہے ’’ قرآن عظیم ‘‘ ہے جو مجھے عطا ہوا ہے۔ (بخاری ) 2. ’’جس شخص نے سورۂ یٰسٓ (36) تلاوت کی، اسکی و جہ سے اﷲ تعالیٰ اس کیلئے 10 بار قرآن پاک تلاوت کرنے کے برابر (ثواب) عطا فرمائے گا ‘‘ (عن انس رضی اللہ عنہ ) 3. سورۂ اِذَا زُلْزِلَتِ (99 )نصف قرآن پاک اور سورۂ کافرون(109) قرآن کے چوتھے حصّہ کے پڑھنے کے برابر ہے‘‘ (ترمذی)4.’’کیا تم میں سے کوئی شخص قرآن پاک کا تیسرا حصہ تلاوت نہیں کر سکتا؟‘‘ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے دریافت کیا، قرآن پاک کا تیسرا حصّہ کیسے پڑھا جا سکتا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ پوری سورت پڑھنا قرآن کے تیسرے حصّہ کے برابرہے۔(مسلم) 5. ’’سورۂ نصر(110) پڑھنے کاثواب چوتھائی قرآن کے برابرہے۔‘‘ (ترمذی) 6. ’’کیا تم میں سے کوئی شخص استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ روزانہ1000 آیات تلاوت کرے؟‘‘ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا،’’کس شخص میں استطاعت ہے کہ وہ روزانہ 1000 آیات کی تلاوت کرے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ کیا تم میں سے کسی میں یہ استطاعت نہیں کہ وہ سُوْرَ ۃُ التَّکَاثُرِ (102) کی تلاوت کرے۔‘‘ (بیہقی۔ عن ابن عمر رضی اللہ عنہما ) 7.’’ قرآن اپنی اچھی آواز کے ساتھ پڑھا کرو۔‘‘ (ابوداؤد) ’’پنیر‘‘ گوشت کا نعم البدل ہے دودھ، دہی اور گوشت کی طرح پنیر بھی طاقت دینے والی غذا ہے۔ ٭ گھرمیں پنیر بنانے کا طریقہ :۔ 2لیٹر دودھ گرم کریں۔ اس دوران دو لیموں کا رس اس میں ڈال دیں۔ جب دودھ پھٹ جائے تو اسے ململ کے کپڑے میں ڈال کر اونچی جگہ لٹکا دیں صبح تک پانی ختم ہو جائے گا۔ پنیر کے پیڑے بنا کر رکھ لیں۔ کریم