کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 67
24 گھنٹوں میں کم از کم 10 گلاس پانی پینا صحت کیلئے نہایت ضروری ہے۔ ﴿اسکا آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ ہر نماز سے پہلے ایک گلاس اور نماز کے بعد ایک گلاس پئیں، اسطرح 5 نمازوں کے ساتھ آپکے 10 گلاس ہو جائیں گے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔ ’’پانی آہستہ آہستہ (3سا نس میں) پیو۔ او نٹ کی طرح ایک ہی بار نہ پی ڈالو۔ پانی میں سانس نہ چھوڑو اور نہ ہی پھونک مارو۔ بِسْم اللّٰہِ پڑھ کر پیو اور پینے کے بعد اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ کہو۔ ‘‘ (ترمذی) ﴿نوٹ:۔ کھانے پینے کی چیزوں میں پھونک مارنا منع ہے۔ ممکن ہو تو روزانہ کم از کم ایک بار غسل کریں اس سے بھی امراض دور ہو جاتے ہیں ورنہ ہر جمعہ کو ضرور نہائیں۔ پندرہ منٹ میں پندرہ قرآن پڑھنے کا ثواب اَ عُوْ ذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم اور بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ پڑھ کر یہ سورتیں روزانہ ترتیل (اچھی آواز)سے پڑھئے :۔ ﴿ غور فرمائیے، تھوڑا سا قرآن کریم پڑھنے کا جب اتنا زیادہ ثواب ہے تو پورا قرآن پڑھنے کا کتنا ثواب ہو گا ؟؟؟ سورۂ فاتحہ 1 مرتبہ ………… ایک قرآن پڑھنے کا ثواب (بخاری) سورۂ یٰسین 1 مرتبہ ………… دس قرآن پڑھنے کا ثواب (ترمذی) سورۂ زلزال 2 مرتبہ ………… ایک قرآن پڑھنے کا ثواب (ترمذی) سورۂ کافرون 4 مرتبہ ………… ایک قرآن پڑھنے کا ثواب (ترمذی) سورۂ نصر 4 مرتبہ ………… ایک قرآن پڑھنے کا ثواب (ترمذی) سورۂ اخلاص 3 مرتبہ ………… ایک قرآن پڑھنے کا ثواب (بخاری) ٭ اسکے علاوہ سورۃ التکاثر ( 102) ایک مرتبہ پڑھنے کا ثواب 1000 آیات پڑھنے کے برابر ہے (مشکوٰۃ، بیہقی)٭ آیۃ الکرسی (بقرہ 2 :آیت 255)سورۃ القدر (97) سورۂ عادیات (100) پڑھنے کا ثواب بھی تفاسیر القرآن اور کتب الاحادیث میں بہت ہی زیادہ آیا