کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 66
٭ مندرجہ بالا دعا بے اولاد میاں بیوی ہر نماز کے بعد اور رات کو سونے سے پہلے دل سے مانگیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی قبول ہو گی۔ روزانہ مانگتے ہی رہئے۔
﴿ تفصیل کیلئے پڑ ھئیے ہماری کتاب ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار حصہ اول﴾
بدہضمی کا علاج
لیموں کے ٹکڑے پر نمک ڈال کر،ہلکا گرم کر کے چوسنے سے کھاناآسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔ جگر کی تمام بیماریوں میں لیموں مفید ہے۔ بھوک نہ لگتی ہو، بدہضمی یا کھٹی ڈکاریں آتی ہوں توآدھا گلاس پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر شہد ملا کر روزانہ پئیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ فائدہ ہوگا۔
پانی سے علاج
نہار منہ پانی پینے سے بہت سے موذی امراض سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے مثلاً شدید ذہنی تناؤ،السر، سرطان، کینسر، پیشاب کی بیماریاں، بواسیر،سر درد،انیمیا (خون کی کمی)، جوڑوں کا درد، فالج، موٹاپا، بلڈ پریشر، قبض، دل کی تیز دھڑکن، بے ہوشی، بلغم، کھانسی، دمہ، ٹی بی، جگر کے امراض، ماہواری کی تکلیف، لیکوریا، بچہ دانی کا کینسر، ناک، کان، گلے کے امراض، پیچش، گیس کی بیماریاں ۔ صبح اٹھ کر 4گلاس پانی ایک ساتھ پئیں اس کے بعد 45 منٹ تک کچھ بھی کھانا پینا نہیں ہے اور دونوں وقت کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد 2 گلاس پانی پئیں اس سے پہلے نہیں۔ جو شخص شروع میں 4 گلاس پانی نہ پی سکتا ہو تو وہ پہلے چند دن 2گلاس پھر چند دن بعد 3گلاس اور پھر 4 گلاس پئے۔ اس سے مختلف بیماریاں مختلف عرصہ کے استعمال سے ٹھیک ہو سکتی ہیں۔
بِاِ ذْنِ ا للّٰہِ تَعَالٰی صبح 4 گلاس پانی کا یہ کورس ہربیماری کے مطابق کر کے بند کر دیں۔ اگر افاقہ نہ ہو تو ایک ہفتہ کے وقفہ سے دوبارہ شروع کردیں لیکن 10 گلاس پانی ترجیحاً ایک ایک گلاس ہر گھنٹہ بعد پوری زندگی پینا ہے۔