کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 65
12. انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمارے لئے مونچھ اور ناخن کاٹنے، بغل کے بال اکھیڑنے اور زیر ناف بال کاٹنے کی مدت 40دن مقرر ہے۔ (مسلم)
﴿ نوٹ:۔40 دن سے زیادہ نہیں گزرنے چاہئیں ورنہ بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ بہتر ہے اگر آپ مذکورہ چاروں کام ہر ہفتہ ہی کر لیں۔ اس سے اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ آپ کی صحت بھی اچھی رہے گی اور ذ ہنی سکون بھی حاصل ہو گا۔ اگر آپ کو یقین نہیں آ رہا ہو تو آزما کر دیکھ لیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ آپکو عین الیقین بھی ہو جائیگا۔﴾
بے اولاد میا ں بیوی کیلئے
بسم اللہ پڑھ کر روزانہ وٹامن ای(Vitamin E 600 I.U)صبح و شام کھائیں۔وٹامن E مرد عورت دونوں میں بچہ پیدا کرنے کی صلا حیت بڑھاتا ہے۔ یہ و ٹامن گندم ، سویا بین، مکئی ، مغزیات اور نباتاتی تیلوں میں بھی ہوتا ہے ۔ یہ چیزیں زیادہ کھائیں:۔
یاد رہے ہر اچھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے اس لئے خوراک ہر گز زیادہ نہ لیں تقریباً 5گھنٹے سونے کے بعد میاں بیوی رات کے آخری حصّہ میں پہلے اولاد کیلئے دعا کریں پھر ملیں ﴿یہی طریقہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ (شمائل ترمذی) ﴾ شوہر اپنی بیوی سے کسی بھی وقت مل سکتا ہے (سوائے روزہ کی حالت میں)لیکن بہترین وقت رات کا آخری حصّہ ہے ہر بار ملنے سے پہلے دونوں یہ دعاء صحبت بھی پڑھیں۔
بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطٰنَ وَ جَنِّبِ الشَّیْطٰنَ مَا رَزَقْتَنَا
(ترجمہ) ’’(شروع) اللہ کے نام کے ساتھ،اے اللہ ، ہم کو شیطان سے بچائیے اور جو (اولاد ) آپ ہمیں عطا فرمائیں ان سے (بھی ) شیطان کو دور رکھئے۔‘‘ (بخاری ،مسلم)
رَبِّ هَبْ لِي مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً ۖ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ ﴿٣٨﴾
(ترجمہ) ’’اے میرے رب، مجھے اپنے فضل و کرم سے نیک اولاد عطا فرمائیں۔ بلاشبہ آپ ہی (میری التجا کو) سننے والے ہیں۔‘‘
( اٰل عمران 3 : آیت 38)