کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 63
کا ہے پھر اس کی دعا کیسے قبول ہو ؟ (مسلم) 5.روزانہ کچھ نہ کچھ ضرور خیرات کیا کریں چاہے تھوڑی ہی رقم کیوں نہ ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’صدقہ اﷲ کے غضب کی آگ کو بجھاتا ہے اور بری موت سے بچاتا ہے۔‘‘ (ترمذی) ’’جو ایک گھونٹ پانی یا دودھ یا ایک کھجور سے کسی کا روزہ افطار کرواتا ہے اﷲ تعالیٰ اسکو بھی روزہ دار کے برابر ثواب دیتے ہیں اور روزہ دار کے ثواب میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے۔‘‘ ( بیہقی)
6. پاک و صاف رہیں :۔ ہو سکے تو روزانہ (ورنہ کم از کم ہر جمعہ کو) مسنون غسل اس طرح کریں :۔ ’’ غسل کرتے وقت پہلے دونوں ہاتھوں کو د ھوئیے پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈال کر شرمگاہ صاف کیجئے پھر ہاتھ مٹی پر مار کر (یا صابن سے) دھوئیے پھر نماز جیسا وضو کیجئے (سوائے پیروں کے) اس کے بعد ہاتھوں کی انگلیوں سے سر کے بالوں کی جڑوں کو پانی سے تر کیجئے اور 3 چلو پانی سر میں ڈالیئے پھر سارے بدن (اور سر) پر پانی بہائیے اور آخر میں دونوں پاؤں دھوئیے۔ ‘‘(بخاری) غسل کرنے سے امراض دور ہوتے ہیں جبکہ نہ کرنے سے بیماریاں لگنے کا خطرہ ہے ۔ 7. روزانہ کچھ نہ کچھ قرآن ترجمہ کے ساتھ ضرور پڑھیں نیز قرآن پر عمل بھی کریں کیونکہ قرآن ہر بیماری کیلئے شفا ہے اور و جہ اطمینان قلب بھی۔ فرمان الہٰی ہے :
وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَائٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّـلْمُؤْمِنِین
(ترجمہ)’’اور ہم قرآن نازل کرتے ہیں جو مؤمنوں کے لئے رحمت ہے۔‘‘
(بنی اسرائیل 17 : آیت82)
أَلَا بِذِكْرِ اللَّـهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ
(ترجمہ)’’خبردار، اﷲ کے ذکر کے ساتھ دل اطمینان میں رہتے ہیں۔‘‘ (الرعد 13 : آیت 28)
(یہاں ذکر سے مراد قرآن پڑھنا یا سننا ہے)
8. اﷲ تعالیٰ کی ہر نعمت کھا پی کر اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ کہنا چاہئیے اور ہر نعمت دیکھ کر سُبْحَا نَ اللّٰہِ