کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 62
عطافرما ئیے اور ہمیں عذاب جہنم سے نجات دیجئے۔ ‘‘ (البقرہ 2 : آیت 201)
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا کہ ’’ نیک بیو ی د نیاکی بھلا ئی ہے۔‘‘ ( مسلم )
بیماریوں سے محفوظ رہنے کے چند اصول
جس طرح ہر علاج کا پرہیز ہوتا ہے بالکل اسی طرح روحانی علاج کے بھی چند پرہیز نہایت ضروری ہیں :1. اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں۔ اپنی ہر حاجت اﷲ کریم سے پوری ہونے کا یقین کریں مثلاً رزق، اولاد ، صحت اور تمام حاجات صرف اﷲ کریم سے مانگیں۔ اﷲ ربّ ا لعزّت کے علاوہ کسی بھی جاندار یا بے جان سے یہ یقین رکھنا کہ وہ مجھے رزق دیتا ہے شرک ہے اور مشرک کے لئے معافی نہیں۔ شرک ظلم عظیم ہے۔ 2. نماز وقت پر اور باجماعت پوری توجہ اور آرام آرام سے ادا کریں اس سے اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ آپ کو ذ ہنی سکون ملے گا۔ مسواک کر کے وضو کریں مسواک منہ اور دانتوں کے جملہ امراض کے لئے بے حد مفید ہے اور ثواب بھی زیادہ ہے۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’مسواک منہ کی پاکیزگی اور رب کی رضا مندی کا ذریعہ
ہے‘‘ (نسائی، احمد)3. دن رات میں کم از کم 100 مرتبہ اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ پڑھیں یا کوئی دوسرا مسنون استغفار کریں اﷲ کریم سے معافی مانگنے سے اﷲ تعالیٰ گناہ معاف ، دنیاوی تفکرات اور بیماریاں دورکردیتے ہیں۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’جو شخص استغفار کو لازم پکڑلے تواﷲ اس کے لئے ہر غم سے نجات اور ہر تنگی سے چھٹکارے کا سامان کر دیتے ہیں اور اسے ایسی جگہ سے روزی عنایت کرتے ہیں جہاں سے اسے وہم و گمان بھی نہ ہو۔‘‘ (ابوداؤد، ابن ما جہ)
4. آمدنی حلال ہو :۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے آدمی کا ذکر کیا جو لمبے لمبے سفر کرتا ہے اور گرد و غبار میں بھرا ہے پھر آسمان کی طرف ہاتھ اٹھاتا ہے اور کہتا ہے کہ اے رب، اے رب، حالانکہ اس کا کھانا پینا سب حرام ہے اور غذا و لباس حرام آمدنی