کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 60
سے ملتا ہے ۔ بعض کم پڑھے لکھے لوگ زیادہ خو شحال ہوتے ہیں۔9.منگنی 6 ما ہ سے زیادہ نہ رکھیں، اکثر مشکلات کا باعث ہوتی ہے۔10. لڑکے کی آمدنی پہلی ملاقات میں معلوم نہ کریں۔ بعدمیں آپکو علم ہو ہی جائیگا اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ ۔ ویسے بھی رزق دینے والے تو اﷲ ربّ العزّت ہی ہیں۔ (پڑھیے تفسیرالذّاریات51:آیت58) بہت سے لوگ شادی کے بعد بہت امیر ہوجاتے ہیں رزق صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ 11. ’’خوداپنی تعریف بیان نہ کریں۔‘‘ یہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم ہے۔ کیونکہ تعریف تکبر کی پہلی سیڑھی ہے جو گناہ کی طرف لے جاتی ہے۔12. بڑوں کا احترام اور چھوٹوں سے شفقت کریں۔13. رشتہ کا فیصلہ عام طور پر لڑکے کی ماں اور باپ کرتے ہیں اس لئے انکو بھی زیادہ اہمیت دیں۔ لڑکے کے بزرگوں سے بھی نہایت احترام سے ملیں۔ یہی لوگ فیصلہ کرنے والے ہیں۔14.جب لڑکے والے خاندان کے بارے میں پوچھیں تو انہیں تفصیل سے بتا دیں۔15. اچھی گفتگو کیلئے مطالعہ زیادہ سے زیادہ کریں۔16.کسی قسم کی بحث میں ہر گز نہ الجھیں ایسی صورت آ جائے تو گفتگو کا موضوع بدل دیں۔17.یہ بات نہ کہیں کہ لڑکی الگ رہنا پسند کرتی ہے عام طور پر شادی کے بعد لڑکے خود ہی الگ ہو جاتے ہیں۔18. دوسروں کے ہم خیال بنیں۔ 19. بسا اوقات لڑکے وا لے ایسی ناگوار بات کرتے ہیں جو آپ کو ناپسند ہو۔ اسے نظر انداز کیجئے اسی میں آپ کا بھلا ہے۔صبر اور تحمل سے کام لیں صبر کا پھل میٹھاہوتا ہے۔ 20. ہر ایک سے محبت اور رحم دلی سے ملیں یہی اسلامی تعلیم ہے 21. سب کی خدمت ثواب سمجھ کرکریں دین و دنیا دونوں میں کامیابی کا یہی راز ہے۔22. ایک وقت میں ایک ہی بیٹی (جس کی شادی کرنی ہو)سامنے لائیں۔ اس لڑکی سے زیادہ خوبصورت بیٹی ہو یا کوئی اور لڑکی سامنے نہ لائیں تاکہ تقابل کا موقع نہ ملے۔23. ہلکاسنگھارکریں گہرانہ ہو 24. مناسب کفایت شعار بنیں ا ور یہی ظاہر بھی کریں۔کنجوس نہ بنیں ا ور نہ ہی فضول خرچ۔