کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 6
کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی
مصنف: مولانا ریحان اکرم ، مولانا مشتاق احمد شاکر اور حکیم مولانا امان اللہ فیصل
پبلیشر: نا معلوم
ترجمہ:
عرضِ ناشر
اَعُوْذُ بِا للّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ ا للّٰہِ ا لرَّحْمٰنِ ا لرَّحِـیْمِ اَ لْحَمْدُ ِللّٰہِ ا لَّذِ یْ ھَدٰ نَا لِھٰذَا وَمَا کُنَّا لِنَھْتَدِ یَ لَوْ لَآ اَ نْ ھَدٰ نَاا للّٰہُ
وَصَلَّی ا للّٰہُ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی اٰ لِـہٖ وَ اَ صْحَا بِہٖ اَ جْمَعِیْنَ ۔ اَ مَّا بَعْدُ
زیرِ نظر کتاب ’’بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کی ترتیب میں ہم نے آیاتِ قرآن اور احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم اور دورِ جدید کے طبی تجربات سے استفادہ کیا ہے۔ علما نے لکھا ہے کہ طب کی حقیقت یہ ہے کہ حیواناتی، نباتاتی اور معدنیاتی دواؤں کے طبائع اور مزاج کو اپنانا اور مختلف مرکبات میں کمی بیشی کے ذریعہ تصرف کرنا شریعت محمدیہ عَلیٰ صَاحِـبِـھَـا الصَّـلوٰ ۃُ وَالتَّـسْـلِـیْـمُ میں علاج کی کوئی بھی شکل ہو اس سے استفادہ کرنا جائز ہے شرط صرف یہ ہے کہ اس میں شرک کی ملاوٹ نہ ہو اور دین اور دنیا کا کوئی فساد اور بگاڑ نہ ہو بلکہ نفع کثیر ہو اور افادہ عام ہو۔
ملاحظہ ہو : (روضـۃ الندیۃ شرح الدرر البھیۃ)
کتاب و سنت میں علاج معالجہ کی ترغیب بھی ہے اور ترکیب بھی۔ بس صرف دیکھنے والی آنکھیں چاہئیں، سننے والے کان اور سمجھنے والے دل اور پھر اسلام کی خوبی تو یہ ہے کہ یہ نہ صرف جسم کی بیماریوں کا علاج بتاتا ہے بلکہ روح کے روگ کا علاج بھی کرتا ہے۔ فرمانِ الہٰی ہے :۔
یٰٓـاَیُّـھَا النَّاسُ قَد جَآئَ تْـکُمْ مَّـوْعِظَـۃٌ مِّن رَّبِّـکُمْ وَشِفَائ لِّـمَا فِـیْ الصُّدُوْرِ
(ترجمہ) ’’اے لوگو،بلاشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے وعظ و نصیحت اور سینوں میں بیماریوں کی دوا آپہنچی ہے۔‘‘
( یونس10 : آیت 57)
گویاقرآن و حدیث علم الادیان کا ماخذ بھی ہے اور علم الابدان کا بھی۔ خلیفہ ھارون الرشید