کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 59
ہم آپ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔‘‘
﴿نوٹ:خاص طور پر ہر نماز کے بعدیہ دعا ہر کام کی آسانی کیلئے بھی مجرب ہے﴾
معلومات و تسلی کر کے فیصلہ جلدی کریں۔ یعنی مہینوں انتظارنہ کریں۔ استخارہ کرنے کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ سے غلط فیصلہ ہوجائے تب بھی آگے چل کر اللہ کریم وہ کام نہ ہونے دینگے یعنی مشکلات آئیں گی اور کام خود بخود نہیں ہوگا۔آپ سمجھ لیں کہ یہ کام آپکے حق میں بہتر نہیں ہے اور اسکا ارادہ دل سے نکال دیں۔
فرمان الہٰی ہے:۔ (ترجمہ)’’ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو برا جانو اور در اصل وہی تمہارے لئے اچھی ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو اچھا سمجھو حالانکہ وہ تمھارے لئے بری ہو حقیقی علم تو اللہ ہی کو ہے تم محض بے خبر ہو۔‘‘ (البقرہ 2 : آیت 216)
3. اﷲ تعالیٰ نے حکم دیا کہ ’’لوگوں سے اچھی بات کہو۔ ‘‘(البقرہ 2 : آیت 83) اسلئے مسکرا کر اور خوشی کا اظہار کر کے گفتگو کریں ا ور اپنے مخاطب کو خصوصی تو جہ ا ور اہمیت دیں۔ خود کم بولیں دوسرو ں کی باتیں زیادہ سنیں۔ یہ کامیابی کا راز ہے4. جب لڑکی دیکھنے آئیں تو لڑکے کو ساتھ لانے پر ا صرار کریں تاکہ سب کا وقت بچے 5. اسلام میں اجازت ہے کہ لڑکا لڑکی ایک دو سرے کو ایک نظر دیکھ لیں (نسائی) 6. منگنی کے بعد یا منگنی سے پہلے لڑکا لڑکی کا ایک ساتھ گھومنا پھرنا گناہ کبیرہ ہے اور جو ماں باپ اس بات کی اجازت دیتے ہیں وہ بھی اس گناہ میں برابر کے شریک ہیں۔7. رشتہ داروں، معاونین رشتہ، پڑوسیوں اور نوکروں سے بھی اچھے تعلقات رکھیں۔ لوگ ان سے بھی معلومات حاصل کرتے ہیں۔اسلامی تعلیم ہے کہ ہر ایک سے بہترین تعلقات رکھے جائیں۔
8. زیادہ تر رشتے کم عمری میں آتے ہیں۔ چند سال کے بعد آنے بہت کم ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا کوشش کریں جلد از جلد شادی کر دیں، ترجیحاً لڑکی / لڑکے کی بلوغت کے بعد جلد از جلد۔ پڑھائی شادی کے بعد بھی مکمل ہوسکتی ہے اور رزق تو اللہ رزاق کی طرف