کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 58
2. شادی کے وقت دینداری کو ترجیح دیں۔ خوبصورتی اورمال تو کبھی بھی ختم ہوسکتے ہیں۔
3. بار بار نماز حاجت پڑھئیے اوریہ دعا کرتے رہئے کہ اے اﷲ، دین و دنیا دونوں کے لحاظ سے اچھا رشتہ بھیج دیجئے۔ہر نماز کے بعد( لڑکی اور لڑکا) اپنے لئے یہ دعا بھی بار بار مانگیں :۔
رَبِّ اِنِّیْ لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ
(ترجمہ)’’اے میرے رب، آپ جو بھی بھلائی میری طرف اتاریں میں اسکا محتاج ہوں۔‘‘ (القصص 28 : آیت 24)
یہ موسیٰ علیہ السلام کی دعا ہے جسکے بعد اللہ تعالیٰ نے اُنکی شادی جلد ہی کرادی تھی۔
4. اپنی بیٹی کو اسلا می تقریبا ت اور اسلا می ا جتما عا ت میں لیکر جائیں۔
٭ جب رشتہ آ جائے تومندر جہ ذیل کام کریں:۔
1. جس دن بیٹی کو لڑکے والوں کو دکھاناہو (پیر یا جمعرات کا دن رکھیں کیونکہ یہ مبارک دن ہیں) ترجیحاً بعد نماز مغرب دکھائیں۔ اس دن دوپہرمیں بیٹی کو بعد نماز ظہر کم از کم ایک گھنٹہ سُلا دیں تاکہ آرام کرنے سے ترو تازہ ہو جائے۔ اسکے بعد وہ غسل کر کے 2 رکعات نماز حاجت پڑھے اور اﷲ کریم سے دعاکرے کہ اگر یہ رشتہ اسکے لئے دین و دنیا میں بہتر ہو تو اﷲ تعالیٰ یہ رشتہ کروا دیں اور یہ سب کے لئے خوشی کا باعث ہو۔(آمین) 2. سب سے پہلے استخارہ کریں (بخاری)۔﴿ تفصیل کیلئے پڑھیئے ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار حصّہ اول‘‘﴾ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے استخارہ خود کرنے کی تعلیم دی ہے۔ استخارہ میں خواب کا آنا ضروری نہیں ہے اﷲ ربّ ا لعزّت جس طرف آپکا دل پھیر دیں وہی کام کریں۔ دوران رشتہ ہرروز یہ دعا پڑھتے رہیں جب تک کہ کوئی فیصلہ نہ ہوجائے:۔
رَبِّ یَسِّرْ وَ لَا تُــعَسِّرْ وَ تَمِّمْ بِا لْخَیْرِ وَ بِکَ نَسْتَعِیْنُ
(ترجمہ)’’ اے میرے رب،آسانی فرمائیے ،سختی نہ کیجئے اور بھلائی کو مکمل فرمائیے اور