کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 57
وزن ہلکا کر لیں اور کسی مضبوط اور یکساں سطح والی چیز پر کھڑے ہوں تاکہ کندھے وزن سے بلند ہو جائیں یا کسی کی مدد حاصل کریں۔ وزن اٹھانے سے پہلے ذرا سا ہلا کر اسکے وزن کا اندازہ کر لیں۔ جہاں تک ممکن ہو وزن کم کر کے اٹھائیے۔یعنی دو یا تین قسطوں میں اٹھائیں۔ بیٹی کا رشتہ جلد کیسے حاصل کریں ؟ بغیر شرعی عذر کے بیٹا / بیٹی کی شادی میں دیر نہیں کرنا چاہئیے اسلئے کہ فرمانِ الٰہی ہے:۔ (ترجمہ)’’اور تم میں سے جو لوگ مجرد(غیر شادی شدہ) ہیں انکے نکاح کر دو اور اپنی لونڈی، غلاموں کے بھی نکاح کردو (جب بالغ ہو جائیں) اگر وہ محتاج ہیں تو اﷲتعالیٰ اپنی مہربانی سے انہیں غنی کردیگا اور اﷲ تعالیٰ بڑی وسعت والااورجاننے والاہے۔‘‘ (النور 24 : آیت 32) ﴿ نوٹ: مجرد لوگوں میں کنوارے، کنواریاں، طلاق یافتہ، بیوہ اور رنڈوے سب ہی شامل ہیں یہ اﷲ تعالیٰ کا حکم ہے ﴿ اَنْکِحُوْا صیغہ امر ہے۔ جس کے معنی ’’نکاح کر دو۔‘‘ اس حکم کے تحت ماں باپ یا ولی کو اپنی اولاد کے بالغ ہونے کے بعد جلد از جلد شادی کر دینا چاہئے اور اسی طرح بیوہ، مطلقہ اور رنڈوے کی بھی۔ اﷲ تعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی کرنے سے دنیامیں بھی طرح طرح کی بیماریاں اور مصائب میں مبتلا رہنا پڑتا ہے اور آخرت میں بھی پکڑ ہو سکتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے باپ کو اولاد کی شادی (بغیرکسی شرعی عذر کے)دیرسے کرنے سے سختی سے منع فرمایاہے۔ ﴿پیسہ کی کمی شرعی عذر نہیں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا: 1.’’جس شخص کے ہاں لڑکا (یا لڑکی) پیدا ہو وہ اسکا بہترین نام رکھے اور اسکو ادب سکھائے اور جب وہ بلوغت کو پہنچے تو اسکا نکاح کر دے۔ اگر بلوغت کے بعد اسکا نکاح نہیں کیا اور اس سے گناہ (زنا) ہو گیا تو (اسکا) گناہ اسکے والدپربھی ہو گا۔ ‘‘( بیہقی)