کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 56
نجات مل جائیگی۔ 6. تقریباً 11 نیم کی تازہ نبولیاں جو درخت سے پکنے کے بعد گر جاتی ہیں چھلکا اتار کر کھائیں۔بواسیر کا علاج بھی ہے اور متواتر کھانے والے کا خون صاف رہتا ہے۔یہ پھل میٹھا ہوتا ہے جبکہ نیم خود کڑوا ہوتا ہے۔(غور کیجئے اﷲ کی پیدا کی ہوئی چیزوں پر) نماز کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد اپنے لئے بھی اور تمام مسلمان بیماروں کیلئے بھی صحت کی یہ دُعا مانگیں :۔ اَ للّٰھُمَّ عَا فِـنِـیْ فِـیْ بَدَ نِـیْ (ترجمہ)’’اے اللہ، میرے جسم کو صحت مند بنادیجئے۔‘‘(ابوداؤد) بہتے ہوئے خون کا علاج جنگ اُحد میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک زخمی ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اگلے دانت ٹوٹ گئے اور خود ( جنگی لباس کی ٹوپی) ٹوٹ کر سر میں گھس گئی ۔جب فاطمہ رضی اللہ عنہا نے دیکھا کہ خون بند ہونے کی بجائے بڑھتا جا رہا ہے تو فاطمہ رضی اللہ عنہا نے چٹائی کا ایک ٹکڑا جلاکر اس کی راکھ کو زخموں پر چپکا دی جس سے خون بند ہو گیا۔‘‘ ( مسلم) بہ حفاظت وزن اٹھانے کیلئے ہدایات 1. قدم مضبوطی سے جمائیں، پاؤں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ آپ متوازن کھڑے ہو سکیں۔وزن کے قریب کھڑے ہوں۔ اکڑوں ہو کر جھکیں(کمر نہ جھکائیں) کمر کو مزید سہارا دینے کیلئے گہرا سانس لے کر پیٹ کے عضلات کو سخت کر لیں۔ 2. وزن لے کر سیدھا اٹھنے کیلئے دونوں ٹانگوں کو استعمال کیجئے جو کمر کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہوتی ہیں۔ 3. وزن اٹھاتے ہوئے اگر گھومنا ہو تو دونوں پاؤں پر گھومیں۔ کمر نہ گھمائیں۔4. وزن فرش پر رکھنے کیلئے بھی اکڑوں بیٹھ کر جھکیں کمر نہ جھکائیں۔ اپنی انگلیاں دبنے سے بچائیں۔ 5.کندھے سے اونچا وزن اٹھانے کیلئے