کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 55
بواسیر(Piles) کا علاج و احتیاط بواسیر کا اصل سبب تیز مصالحہ دار غذاؤں کا زیادہ استعمال، مستقل ورزش نہ کرنا اورمسلسل ایک جگہ بیٹھ کر کام کرنا ہے ۔اکثر قبض رہنا ،پاخانہ کا سخت آنا یا ایک دو دن کے وقفہ سے آنا ،کمر بند یا بیلٹ کس کر باندھنا، بار بار جلاب آور دواؤ ں یا کاسٹر آئل کا زیادہ استعمال (جن سے پاخانہ جلاب کی شکل میں آئے )بھی بواسیر کاسبب بنتے ہیں ۔ ایام حمل میں رفع حاجت کے وقت یا پیشاب کرتے وقت بہت زیادہ زور لگاناعورتوں میں بواسیر پیداکرتاہے ۔ بواسیر خونی ہو یا بادی دونوں ہی شدیدتکلیف کا باعث ہیں لہٰذا اگر شروع ہی سے احتیاط کریں تو مرض کو روکا جاسکتاہے۔ اس لئے بواسیر کے مریضوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی تیز مصالحہ دار غذاؤں سے پرہیز کریں تاکہ مرض پیداہونے کی نوبت ہی نہ آئے۔ قبض کسی بھی حالت میں نہیں ہونے دیں۔ ایسے لوگ جو پیٹی استعمال کرتے ہیں وہ بیلٹ کس کر نہ باندھیں۔ ﴿ بیلٹ اور قبض کی و جہ سے اندرونی حصوں پر دباؤ پڑتاہے جس سے بواسیر ہوسکتی ہے علاج :۔ 1. روزانہ خربوزہ، مولی، بکری کا دودھ کم از کم 40 دن تک استعمال کریں اس سے اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ جلد شفا ہو گی۔ 2. سفیدزیرہ، زرد آلو اور پتے والی سبزیاں کھانا بھی بواسیر ختم کرنے کیلئے اکسیر ہیں۔ پانی زیادہ پیئں۔3. روزانہ ایک انجیر ہر کھانے کے ساتھ کھانا چا ہیئے۔ زیادہ نہیں4. ایک عدد انجیر کے ساتھ ہم وزن ادرک کا مربہ روزانہ نہار منہ استعمال کریں۔ 4تا6 ماہ کے استعمال سے بواسیر سے مکمل نجات ہو جائے گی ۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ 5.نیم کی خشک نبولیاں (یعنی پکا ہوا پھل)بقدر ضرورت چھلکے سمیت کوٹ کر چھان لیں اور رات کو سوتے وقت ایک چھوٹا چمچہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ بہت جلددونوں قسم کی بواسیر سے