کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 53
فی دَارِ الْمُقَــامَـۃِ فَاِنَّ جَارَ الْبَا دِ یَۃِ یَتَحَوَّ لُ (ترجمہ)’’اے اﷲ، میں مستقل قیام کے برے پڑوسی سے آپکی پناہ چاہتا ہوں اس لئے کہ سفر کا ساتھی تو جدا ہو ہی جاتا ہے۔‘‘ ( نسائی) اَ للّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْ ذُ بِکَ مِنْ یَوْ مِ السُّوْٓ ئِ وَ مِنْ لَـــیْـلَۃِ السُّــوْٓئِ وَ مِـنْ سَاعَـۃِ السُّوْٓ ئِ وَ مِـنْ صَاحِبِ السُّوْٓ ئِ وَ مِـنْ جَارِ السُّوْٓ ئِ دَ ا رِ الْمُقَا مَـۃِ (ترجمہ)’’اے اﷲ، میں اپکی پناہ مانگتا ہوں برے دن سے اور بری رات سے اور بری گھڑی سے اور برے ساتھی سے اور مستقل قیام کے برے پڑوسی سے۔ ‘‘ (طبرانی) برے خواب کا علاج 1. سونے سے پہلے قرآن ترجیحاً سورۂ بقرہ کا آخری رکوع اور سورۂ ملک مکمل اور چاروں قل اور پھر سونے سے پہلے کی دعائیں پڑھیں ۔ اسکے بعد دعا کریں کہ اﷲ تعالیٰ رات کو برے اور ڈراؤنے خواب نہ دکھائے۔ سونے سے پہلے پیشاب کریں اور با وضو سویا کریں۔ 2. سونے سے پہلے 7 بار اَ عُوْ ذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھ کر دعا مانگیں اﷲ تعالیٰ سے کہ برا خواب نظر نہ آئے۔ (مجرب ہے) 3. برا خواب دیکھ کر 3 بار یہ دُعائیں پڑھیں : لَاحَوْ لَ وَ لَا قُـوَّ ۃَ اِ لَّابِاللّٰہِ اور اَ عُوْ ذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم 4. رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔ ’’اچھا خواب اﷲ ربّ ا لعزّت کی طرف سے اوربرا خواب شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔‘‘ برا خواب کسی سے بیان نہ کریں۔شیطان کے شر سے اﷲ تعالیٰ کی پناہ مانگئے۔ کچھ نقصان نہ ہو گا۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ (بخاری)