کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 52
کے بعدہر گناہ سے بچنے کیلئے دعا مانگتے رہیں۔
5. نا مَحرم سے باتیں اور ہنسی مذاق نہ کریں اور نہ ہی خلوت میں ملیں۔ اگر نہایت ضروری بات کرنی ہو تو سب کے سامنے اور مختصراً کریں۔
6. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’دیور موت ہے۔‘‘ (بخاری) دیور سے پردہ کرنا ضروری ہے۔
برص کا علاج
1. روزانہ آدھا چمچہ سفوف ہڑ پانی کے ساتھ کھائیں۔2. السی یا زیتون کے تیل میں سفوف ہڑ ملا کر چند ماہ برص کی جگہ پر اچھی طرح مالش کریں تاکہ تیل جذب ہو اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ چند ماہ لگاتار مالش سے جِلد صاف ہو جائے گی۔ روزانہ کم از کم 12گلاس پانی پئیں۔
3. نیم کے خشک پتوں کا سفوف پاؤ چمچہ روزانہ پانی کے ساتھ نہار منہ چند ماہ لگاتار کھالیں۔
اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ فائدہ ہو گا۔4. دعاء برص ہر نماز کے بعد پڑھیئے (دیکھئے صفحہ نمبر146)
بری صحبت کا علاج
بری صحبت اور برے کاموں کی و جہ سے اگر صحت خراب ہو گئی ہے تو برے کام فوراً چھوڑدیں۔روزانہ نماز پہلی صف میں با جماعت پڑھیں۔ ہر نماز کے بعد اپنی صحت کیلئے بھی دعا مانگیئے۔
اَعُوْ ذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم
زیادہ پڑھیں تاکہ آپ شیطان کے وسوسوں سے بچیں۔کھانے میں آم، خالص مکھن، بادام بھی شامل کر لیں ۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ جلد ہی صحت بہتر ہو جائیگی۔
برے پڑوسی سے حفاظت
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’تم برے پڑوسی سے اﷲ ربّ ا لعزّت کی پناہ ان الفاظ کے ساتھ مانگتے رہو ۔‘‘
1۔ اَ للّٰھُمَّ اِنِّـیْٓ اَعُوْذُ بِکَ مِـنْ جَارِ السُّوْٓ ئِ