کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 51
بدنظری کا علاج مرد اور عورت دونوں کیلئے یہ ایک خطرناک مرض ہے جو جہنم میں لے جانے کا سبب بن سکتا ہے۔ فرمان الٰہی ہے:۔ (ترجمہ) 1. ’’اﷲ آنکھوں کی خیانت اور سینوں کے بھیدوں کو بھی جانتے ہیں۔‘‘ (مو من 40 : آیت 19)۔ یہاں خیانت سے مراد آنکھوں کی خیانت ہے یعنی نامَحرم مرد یا عورت کو دیکھنا، اشارہ کرنا، ہنسی مذاق کرنا۔ (ابن کثیر) 2. ’’مومن مرَدوں سے کہہ دیں کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں یہ ان کیلئے بہتر ہے بے شک جو کچھ وہ کرتے ہیں اﷲ اس سے واقف ہے۔ اور مومن عورتوں سے (بھی) کہہ دیں کہ وہ بھی اپنی نظروں کو نیچا رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت ظاہرنہ ہونے دیں۔‘‘ ﴿ مزید پڑھیئے تفسیر (نور 24 : آیات 30 تا 31) ﴿ضاحت :۔ ان دو نو ں آیات میں اللہ ربّ ا لعزّت نے مَردوں اور عورتوں (دونوں)کو حکم دیا ہے کہ اپنی نظریں جھکا کر چلیں اور نامَحرم کو نہ دیکھیں ورنہ گناہ گار ہونگے اس لئے کہ نا مَحرم کو دیکھنے سے اللہ تعالیٰ کے حکم کی خلاف ورزی ہے جو قابل سزا ہے۔ 1. بدنظری عموماً زنا کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے۔ پہلی مرتبہ بے ساختہ کسی نامَحرم مردیا عورت پر نظرپڑ جائے تو فوراً ہٹا لیجئے اور دوبارہ نہ دیکھئے۔ نیچے دیکھ کر چلیں۔ ورنہ گناہ کبیرہ ہے۔ 2. اﷲربّ العزّت کاذکرکثرت سے کیجئے زیادہ وقت مسجد میں اور کم سے کم بازار میں گزاریں۔ نفل نمازیں زیادہ پڑھیں۔ کوشش کریں کہ ہروقت باوضو رہیں۔ شادی جلدی کریں۔( یہ باپ کا فرض ہے) اولاد کی کم آمدنی کی و جہ سے شادی میں دیر نہ کریں۔ فرمان الہٰی ہے :۔ (ترجمہ) ’’رزاق تو صرف ا ﷲ ہی ہیں۔ ‘‘ (ا لذّاریات 51 : آیت 58) 3. روزانہ پوری استغفار اور اَ عُوْ ذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم کا ورد زیادہ سے زیادہ کریں۔ 4. بدنظری سے بچنے کے لئے صدقہ و خیرات بھی کرتے رہیں ہرنماز