کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 50
محاسبہ کیا جائے۔﴿نماز پڑھیئے قبل اسکے کہ آپکی نماز (جنازہ) پڑھی جائے﴾
٭ بخل سے مراد اپنا ذاتی مفاد ہے جو ہر نفس کو عزیز ہوتا ہے لیکن دوسروں کیلئے اپنے مفاد کو قربان کر دینے سے اﷲ کریم خوش ہوتے ہیں اور جس سے اﷲ تعالیٰ خوش ہو جائیں تو اسکی کامیابی قابل رشک ہے۔ قربانی دیجئے۔
٭ ہر رات کو سوتے وقت اپنا محاسبہ کیجئے یعنی سوچئے کہ کیا آج کی آمدنی حلال تھی؟ کیا غیبت کی؟ حقوق العباد ادا کئے؟ جھوٹ بولا؟ اﷲ تعالیٰ کے ساتھ شرک تو نہیں کیا ؟ پانچوں نمازیں وقت پر ادا کیں؟ ماں باپ اور دوسرے قریبی رشتہ داروں سے حسن سلوک کیا؟ آج صدقہ کیا ؟
٭ اعمال صالح کرنے سے اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ حرص ختم ہو جائیگی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’کہ تم لالچ کی برائی سے پناہ مانگو۔‘‘ (درج ذیل دعا مانگا کریں)
اَ للّٰھُمَّ اِ نِّیْٓ اَ عُوْ ذُ بِکَ مِـنْ طَـمَعٍ یـَّھدِ یْ الٰی طَبَــعٍ
(ترجمہ)’’اے اﷲ،میں آپکی پناہ چاہتا ہوں (ایسے) لالچ سے جو مہر لگنے تک پہنچا دے۔‘‘(احمد)
بد زبانی اور تیز تیز بولنے کا علاج
اگرکوئی تیزتیزبولتاہویاایسے الفاظ بولتاہوجس سے لوگوں کادل دکھتا ہو تو اسکو چاہئے کہ دوسروں کا دل دکھانا فوراً بند کر دے اور کم از کم دن میں100 مرتبہاَسْتَغْفِرُاللّٰہَ پڑھے حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اپنی زبان کی تیزی کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’تم استغفار کو لازم کیوں نہیں پکڑتے۔بے شک میں دن میں 100 مرتبہ استغفار کرتا ہوں (نسائی)۔ آپ بھی یہ مکمل استغفار روزانہ باربار پڑھیں :
اَسْتَـغْـفِرُ اللّٰہَ الَّـذِیْ لَآ اِ لٰـہَ اِلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْـقَـیُّـوْمُ وَ اَ تُـوْ بُ اِ لَـیْـہِ
(ترجمہ)’’میں بخشش چاہتاہوں اس اﷲ تعالیٰ سے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔وہی ہمیشہ زندہ اور قائم رہے گا اور میں اسی سے توبہ کرتا ہوں۔‘‘ (ابوداؤد، ترمذی)