کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 49
چھینٹے مارے جائیں۔‘‘ (حاکم) ﴿ نوٹ :۔ یہ علاج صرف اس بخار کے لئے ہے جس کا سبب ورم، دھوپ کی شدت یا غیر معمولی غصّہ وغیرہ ہو کیونکہ بخار کی اس قسم میں ٹھنڈا پانی پینا یا ٹھنڈے پانی سے غسل دونوں ہی مریض کے لئے مفید ہیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ ﴾
4. جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بخار تھا توجبریل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان الفاظ کے ساتھ دم کیا :
بِسْچِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ مِـنْ کُلِّ دَآئٍ یُّؤْ ذِ یْکَ وَمِـنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْعَیْنٍ حَاسِدٍ اَللّٰہُ یَشْفِـیْـکَ بِسْم اللّٰہِ اَ رْ قِـیْـکَ
(ترجمہ)’’میں اﷲ کے نام کے ساتھ آپ پر دم کرتا ہوں ہر اس بیماری کے خلاف جو آپکو تکلیف دیتی ہے اور دوسروں کی ایذا رسانی اور حسد کرنے والوں کی بری نظر سے۔ اﷲ آپ کو شفا دے۔ میں آپ پر اﷲ کے نام سے دم کرتا ہوں۔‘‘ (مسلم) ﴿ نوٹ : یہ دم دوسری تمام بیماریوں کیلئے بھی بہت مفید ہے﴾
٭ تیزبخارکے بعد ہونٹوں پر پُھنسی ہو جائے تو زِیرہ پانی میں پیس کر مَلنے سے پُھنسی ختم ہو جاتی ہے۔ بِاِ ذْ نِ ا للّٰہِ تَعَا لٰی
بخل ، حرص اور طمع کا علاج
فرمان الٰہی ہے :۔1. وَ اُحْضِرَتِ الْاَنْفُسُ الشُّحَّ ؟
(ترجمہ)’’اور بخل و حرص تو ہر ایک نفس میں موجود ہے۔‘‘(النساء 4 : آیت 128)
2. وَ مَنْ یُّوْقَ شُحَّ نَفْسِہٖ فَاُولـٰئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
(ترجمہ)’’اور جو شخص اپنے نفس کی حرص سے محفوظ رکھ لیا گیا پس وہی کامیاب ہونے والے ہیں۔‘‘ (التغابن 64 : آیت 16)۔ اس مفہوم کو بعض علما نے اس طرح بھی ادا کیا ہے
مُوْ تُوْا قَبــْلَ اَنْ تَمُوْ تُــوْا وَحَا سِبُوْا قَبــْلَ اَنْ تُحَا سَبُوْا
(ترجمہ) مرنے سے پہلے اپنے آپ کو مردہ سمجھو اور اپنا محاسبہ کرو قبل اس کے کہ تمہارا