کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 48
بجتی ہوئی سیٹی بند ہوجاتی ہے۔2. لہسن کا ایک جَوا دودھ میں پکاکر اور چھان کریہ دودھ پلانے سے بچوں کو کھانسی میں آرام ملتاہے۔
٭ بچوں کی پسلی چلنا :۔ میتھی دانہ ایک گرام ، السی دانہ ایک گرام، شہد 6گرام میتھی اور السی کو 60 ملی لیٹر پانی میں ابال کر چھان لیں پھر شہد ملا کر دن میں 3 بار پلائیں ۔
٭ بچوں کے گلے کی سوجن کاعلاج :۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔1.’’اے عورتو، تمہارے لئے افسوس کی بات ہے۔ تم اپنی اولاد کو قتل نہ کیا کرو کسی بچہّ کے گلے میں سوجن یا سر میں درد ہو توقسط ہندی (پنساری سے ملتی ہے) کو پانی کے ساتھ رگڑ کربچے کو چٹا دو۔‘‘چنانچہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے(ایک) بچہّ کیلئے یہ نسخہ تیار کروایا اور وہ تندرست ہو گیا۔ (مسلم)
2. ابلتے پانی میں ایک بڑا چمچہ شہد ملا کر نیم گرم صبح و شام پلائیں۔
3. مہندی کے پتّے ابال کر چھان لیں۔ 2 ہفتہ تک صبح و شام غرارہ کرائیں۔
٭ بچوں کے اعضاکی قوت کیلئے :۔
1. 5 قطرے تلسی کے پتّوں کا رس تھوڑے پانی میں ملا کر روزانہ پلانے سے بچوں کے اعضا اور ہڈیوں میں قوت پیدا ہوتی ہے ۔
2. روزانہ پیاز اور گڑ کھلانے سے بچوں کاقد بڑھتا ہے۔
٭ کندذہن بچوں کا حافظہ بڑھانے کیلئے :۔ ایک چھوٹی الائچی، چٹکی بھر پسی ہوئی دار چینی اور 11 دانے کلونجی چبا کر کھلائیں ، پھر ایک گلاس دودھ پلائیں۔ اس سے بچوں کا حافظہ تیز ہوگا اور وہ سبق بھی یاد رکھ سکیں گے۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ
بخار اور بخار کے بعد ہونٹ پر ہونے والی پھُنسی کا علاج
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔1.’’بخار یا بخار کی شدت جہنم کی بھاپ (کا ایک حصّہ) ہے اسکو پانی کے ذریعہ ٹھنڈا کرو۔‘‘(بخاری ، مسلم) بخار کے دوران کم از کم 10گلاس روزانہ پانی پئیں۔ 2. بخار والا کثرت سے بِسْمِ اللّٰہِ الْکَبِیْرِ پڑھتا رہے۔ (حاکم)
3. ’’جب تم میں سے کوئی بخار زدہ ہو تو اس پر3 دن تک صبح سویرے ٹھنڈے پانی کے