کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 47
قطرے لیموں کا رس ملا کر سرپر مالش کریں۔ سکری کے مریض پانی والے فروٹ زیادہ سے زیادہ استعمال کریں مثلاً سیب، انگور، موسمی، ناشپاتی، تربوز۔
6. روزانہ نیم کے پتّوں کو پانی میں پیس کر سر دھوئیں۔
بچوں کے امراض
٭ دانت نکلنے کی تکلیف کا علاج:۔ 1. روزانہ صبح و شام ایک ایک چمچہ انگور کا رس پلائیں۔ 2. شہد چٹائیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہ بچے تکلیف سے محفوظ ہو جائینگے۔ 3.چاکیہ سہاگہ کھیل بنا کرسفوف بنالیں۔یہ سفوف شہدمیں ملا کرمسوڑھوں پر ملنے سے دانت با آسانی نکل آتے ہیں۔
٭ بچوں کے پیٹ کا درد :۔
جب بچوں کے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو وہ عام طور پر زور سے روتے ہیں، پیٹ پر ہاتھ پھیرنے سے آرام محسوس کرتے ہیں۔ شہد خالص 10 گرام، عرق سونف 20 ملی لیٹر، عرق پودینہ 20 ملی لیٹر، عرق گلاب 20 ملی لیٹرملاکررکھ لیں اور صبح و شام آدھا چمچہ چائے کا یہ مرکب پلائیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ درد جاتا رہے گا ۔
٭ بچوں کی پیٹ کی بیماریاں:۔
پیٹ کو سینکیں۔ دودھ اور کھانا کم سے کم دیں۔ شہد چٹائیں یا انڈہ کی صرف کچی سفیدی و قفہ و قفہ سے پلائیں۔ زیادہ بیماریاں معدہ کی خرا بی سے ہی پیدا ہوتی ہیں (یہی علاج بڑوں کیلئے بھی مفید ہے ایک انڈہ کی صرف کچی سفیدی نگل جائیں صبح و شام۔ پیٹ کی اکثر بیماریوں کا علاج اور گوشت کا بہترین نعم البدل ہے)
٭ بچوں کی کھانسی:۔
1. ایک چٹکی پسی ہوئی ہلدی نیم گرم دودھ میں تھوڑا سا نمک اورگڑملا کرپلانے سے بچوں کو سردی کی کھانسی اور سانس لیتے وقت کی تکلیف میں افاقہ ہوتا ہے۔ نیز سانس سے