کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 46
لگاتار استعمال سے بال نکلنے شروع ہو جائینگے۔ کم از کم 4 ماہ تک یہ عمل لگا تار کریں۔ 4. روزانہ زیتون کے تیل کی مالش کرنے سے بال جلدی سفید نہیں ہوتے۔ 5. گنج پن کے لئے چقندر کے پتے سر پر رگڑیں جب تک ان میں رس ہو (3منٹ ) روزانہ۔ 3 ماہ تک یہ عمل کریں ۔ ٭ خشک بالوں کا علاج :۔ 1. بالوں کی جڑوں میں نیم گرم زیتون یا تِل کا تیل انگلیوں کے پوروں سے اچھی طرح جذب کرنے کے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔ 2. بالوں میں خشکی کیلئے لیموں کا رس مفید ہے۔ اس میں سیب کا رس اور چند قطرے روغن زیتون یا روغن بادام اچھی طرح ملا کر بالوں کی جڑوں میں ملیں ایک گھنٹہ بعد نیم گرم پانی سے د ھو لیں۔ 3. 2 انڈہ آدھی پیالی نیم گرم پانی میں ڈال کر خوب پھینٹیں اور بالوں میں اچھی طرح لگا کر10منٹ بعد دھولیں۔ ٭ سکری کا علاج (Dandruff ) :۔ سر میں خشکی پیدا ہونا اور پپڑیاں اترنا سکری کہلاتا ہے۔ سر میں کھجلی یا خارش رہتی ہے اور کھجانے کی و جہ سے جلد سرخ ہوجاتی ہے۔ 1. سر کی جلد کو صاف رکھیں تاکہ جلد پر مردہ خلیات (Dead Cells) ختم ہو جائیں۔ بالوں میں حسب ضرورت برش کریں تاکہ خون کی گردش بڑھے۔ 2.کم از کم 7دن لگاتار زیتون کے تیل سے سر کے بالوں کی جڑوں کو اچھی طرح ملتے اور مسلتے ہوئے کم از کم 7 منٹ تک روزانہ مالش کریں۔ 3. 2 چمچے میتھی کے بیج رات کو پانی میں بھگو دیں۔ صبح پیس کر اس کا پیسٹ سر پر لگاکر آدھا گھنٹہ تک چھوڑ دیں، پھر نیم گرم پانی سے سر د ھو لیں۔ سر د ھونے سے پہلے ایک چمچہ تازہ لیموں کا رس بالوں میں لگانا بھی مفید ہے۔ اس سے نہ صرف بال چمکیلے ہو جاتے ہیں بلکہ ان میں چپ چپاہٹ(Stickiness) اورخشکی بالکل ختم ہو جاتی ہے۔ 4. ہفتہ میں 2 بار دہی میں بیسن ملا کر سر پر لگانا مفید ہے۔ 5. آملہ کے تیل میں چند