کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 45
لگانے سے بالوں میں سفیدی کا عمل جلد شروع ہونے سے رک جاتا ہے۔ ترائی کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر سائے میں خشک کریں۔ پھر انہیں ناریل کے تیل میں تین چار دن تک ڈوبے رہنے دیں ۔ اس تیل کو چولہے پر اتنی دیر جوش دیں کہ یہ ٹکڑے کالے ہوجائیں۔ سر پر اس تیل کی خوب مالش کریں۔4. روزانہ رات کو خالص زیتون کا تیل بالوں پر لگا کر اچھی طرح مالش کریں، یہاں تک کہ تیل جذب ہو جائے اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ بال زیادہ عرصہ تک کالے رہینگے۔ 3 ماہ کے روزانہ استعمال سے سفید بالوں کا رنگ کالا ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ 5.پیاز کا عرق سر پر تیل کی طرح لگانے سے جوئیں مر جاتی ہیں اور بیماری سے گرنے والے بال دوبارہ نکل آتے ہیں۔ 6. رات کو زیتون کا تیل ہمیشہ سر اور داڑھی کے بالوں پر لگائیں، بال سیاہ رہینگے اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ ، اسکے علاوہ سر کے تمام امراض مثلاً آدھے سر کا درد، سر کا درد اور خشکی وغیرہ کا بہترین علاج ہے اور جسم پر مالش کرنے سے جسمانی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے بھی قرآن کریم میں زیتون اور انجیرکی قسم کھائی ہے۔ پڑھئے:۔ (ا لتین 95 : آیت 1) ٭ بالوں کے گرنے کا علاج :۔1. روزانہ صبح سر پر اچھی طرح لیموں کا رس لگائیں۔ 15 منٹ بعد اچھے صابن یا شیمپو سے دھولیں۔ اچھی طرح بال خشک ہونے کے بعد کلونجی کا تیل لگائیں۔ ا اِنْ شَائَ اللّٰہ بال گرنے بند ہو جائینگے۔ 2. روزانہ سوتے وقت زیتون کے تیل سے سر کی ما لش کریں۔ ٭ سر پر بال ا گانے کا علاج :۔ 1. لوٹے سے وضو کریں اور وضو سے بچا ہوا پانی مریض پر چھڑکیں یا ڈال دیں۔ مسنون عمل ہے (بخاری۔ عن جا بربن عبداللہ رضی اللہ عنہ ) 2. ہرنمازکے بعداﷲ کریم سے دعابھی مانگتے رہیں۔ صدقہ دیں۔ہر چیز صرف اور صرف اﷲ تعالیٰ سے ہی مانگیئے۔ کامیابی کے بعد اﷲ ربّ العزّت کا شکر ضرورادا کریں۔3.روزانہ 2 قطرے ڈیٹول10 قطرے پانی میں ملا کر روئی سے سر پر اس جگہ لگائیں جہاں بال نہیں ہیں وہاں ہلکی سی مالش کریں 2گھنٹہ بعد سر دھولیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ