کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 44
بالوں کی حفاظت اور علا ج
٭ بال خوبصورت اورملا ئم رکھنے کاعلاج :۔1. سرسوں کی کھل (سرسوں کے بیج کا تیل نکالنے کے بعد کا بچا ہوا پھوک) کوٹ کر رکھ لیں نہانے سے پہلے اسے گرم پانی میں بھگو دیں اور پھر سر پر مل کر پانی سے دھولیں ۔ 2. لیموں کا رس سرسوں کے تیل میں ملا کر بالوں کی جڑوں کی مالش کریں ۔3. پسی ہوئی کلو نجی کے ساتھ سر دھوئیں۔ 4. بیری کے پتّے پیس کر مہندی کی طرح سر پر لگا کر 10 منٹ بعد سر دھولیں۔
5. انڈہ پھینٹ کر اس میں چھوٹا چمچہ سرسوں کا تیل ملائیں سر میں خوب ملیں 10 منٹ بعد سر دھولیں۔ 6. دہی میں ایک چمچہ سرسوں کا تیل ملائیں ا س کی خوب ما لش کریں آدھا گھنٹہ بعد سر د ھولیں۔چند د نو ں میں بال ملائم ہو جائیں گے۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ
7. روزانہ رات کو بالوں کی جڑوں میں زیتون کا تیل لگا کر صبح دھو ئیں۔اِنْ شَائَ اللّٰہُ مردہ بالوں میں جان آجائے گی ۔ بالوں، پلکوں کو گھنی، سیاہ بنانے کے لئے بھی زیتون کا تیل پلکوں اور بالوں پر لگائیں۔تیل آنکھوں کے اندر نہ جائے، احتیاط کیجئے۔3 ماہ کے روزانہ استعمال کے بعد اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ خضاب لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
٭ بال خورہ کا علاج :۔
بال خورہ پر بکرے کا حرام مغز لگائیے اِنْ شَائَ اللّٰہُ جلد فائدہ ہوگا۔
٭ بالوں میں سفیدی اور جوؤں کا علاج :۔1. مچھلی کے ساتھ گاجر یا کوئی سبزی یا موسمی یا کوئی اور فروٹ کھائیں ۔ مچھلی بالوں کی صحت، تازہ خون اور آنکھوں کی بیماریوں کیلئے خاص طور پر مفید ہے۔ 2. آملہ کو کاٹ کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور سائے میں خشک کر لیں پھر انہیں کھوپرے کے تیل میں ابالتے رہئے حتیٰ کہ کالا سا مادہ نیچے رہ جائے۔ یہ سیاہ مادہ، بالوں پر لگانے سے سفیدی کا عمل رک جاتا ہے اور بال پہلے سے زیادہ صحت مندہوجاتے ہیں۔3.ترائی(توری) کوناریل کے تیل میں پکاکر