کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 43
بھی ورم کو دور کرتا اور درد کو تسکین دیتا ہے۔ گٹھیا اور دوسرے اقسام کے درد میں السی کے تیل کی مالش بہترین علاج ہے۔ السی کا تیل جلی ہوئی جگہ پر لگانے سے ٹھنڈک پیدا کرتا ہے اور زخموں کو خشک کر دیتا ہے۔ بار بار عمرہ و حج کرنے کا وظیفہ اگر آپ حج کو جانا چاہتے ہوں یاجب آپکو اللہ ربّ ا لعزّت عمرہ یا حج کرانے لے جائے اور آپ دو بارہ جانا چاہیں تو خلوص دل سے باکثرت 2 رکعات نماز حاجت بیت اللہ میں پڑھ کر دعا مانگا کریں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی آپکو دوبارہ اللہ تعالیٰ اپنے گھرکی زیارت نصیب فرمائیں گے۔ بازار کے کھانے 1. بازار کے کھانے نہ کھائیں تو بہتر ہے بیماری کا زیادہ خدشہ ہے کیونکہ پکانے والے حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھتے ا ور گوشت و مصالحہ بھی سستے استعمال کرتے ہیں۔ مجبوری ہو تو دہی کے ساتھ روٹی کھائیں یا پھر پھل، بھنے چنے، سبزی یا دا ل ﴿بازار میں گوشت، مچھلی اور مرغی نہ کھائیں اس میں بیمار ہونے کا بہت ہی زیادہ خطرہ ہے 2.مجبوراً جب کوئی شخص بازار سے کچھ کھائے یا کچھ پیئے تو مندرجہ ذیل دعا کے پڑھنے سے کھانے کے مضر اثرات سے اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی محفوظ رہے گا:۔ بِسْمِ ا للّٰہِ ا لَّذِ یْ لَا یَضُرُّ مَعَ ا سْمـِــہٖ شَیْیٌٔ فِی الْاَرْ ضِ وَ لَا فِی السَّمَائِ وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْم (ترجمہ)’’(کھانا) شروع کرتا ہوں اﷲ تعالیٰ کے نام سے جس کے نام کی برکت سے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہی سننے والا اور جاننے والا ہے۔‘‘ (ترمذی) ’’ شرک اور والدین کی نافرمانی کے بعد جھوٹ بولنا تیسرے نمبر پر گناہ کبیرہ ہے ۔‘‘ ( بخاری )