کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 42
احتیاط سے چلئے اور لطف اٹھائیے ٭ چلنے کے دوران گرنے سے بچنے کیلئے :۔ 1. اپنی بصارت اور سماعت کا سالانہ معائنہ کراتے رہیئے۔ یہ خاص طور پر ضعیف افراد (60سال سے زیادہ )کے لئے ضروری ہے جو اکثر سڑک پر چلتے ہوئے ان دونوں صلاحیتوں میں خرابی کی و جہ سے جان لیوا حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ 2. اگر آپ کسی مرض کی دوائیں لے رہے ہیں تو اپنے معالج سے یہ ضرور پوچھئے کہ آیا ان سے جسمانی توازن یا اعضا کا باہمی رابطہ متاثر تو نہیں ہوتا۔ 3. کھانا کھانے یا آرام کرنے کے بعد فوراً ہی اٹھ کر نہ چلئے کیونکہ ایسے مواقع پر کم فشار خون ( Low Blood Pressure) کی و جہ سے چکر آسکتا ہے۔ 4. زیادہ گرم یا سرد موسم میں چلنے کے دوران محتاط رہئے کیونکہ آپ پرغنودگی طاری ہو سکتی ہے۔ 5. بڑھاپے میں یاکسی اور و جہ سے چلنے میں دشواری ہو تو چھڑی یا معاون ساتھ لے لیجئے۔ یہ اس وقت بھی ضروری ہے جب آپ کو غیر ہموار یا انجانے راستوں پر چلنا ہو۔ 6. ربڑ کے تلوے اور چھوٹی ایڑھی والے جوتے یا جوگر Jogger) ( استعمال کیجئے۔ السی سے علاج السی ایک قدرتی پودا ہے۔ السی کے بیج کھانسی اور دمہ میں مفید ہیں۔ بلغم کو آسانی سے نکال دیتے ہیں۔ اس لئے اس کا جوشاندہ بنا کر پلاتے ہیں۔ السی مقویِ جسم ہے اور درد کمر کو دور کرتی ہے۔ السی ورم کو تحلیل کرتی ہے اور مریض کو تسکین دیتی ہے۔ السی کا لیپ بنانے کی ترکیب یہ ہے کہ50گرام السی باریک پیس کر ایک کپ پانی میں پکائیں اور پیسٹ بننے کے بعد ایک کپڑے پر پھیلا کر ورم، پھوڑے، پھنسی کی جگہ پر لگائیں۔ سینہ کے درد اور پھیپھڑے کی جھلی کے ورم میں نہایت مفید ہے۔ السی کا تیل