کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 41
فرمایا ہے کیونکہ عورت میں قوت صبر 4 ماہ سے زیادہ نہیں ہوتی ہے 2. عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوگئی لیکن نہ کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ستر دیکھا اور نہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاستر دیکھا۔‘‘ ( ا بن ما جہ) ﴿ نوٹ:مباشرت کے وقت اور بیت الخلاجاتے وقت اگر ہاتھ میں ایسی انگوٹھی ہو جس پر اللہ کا نام کندہ ہو تو اس کو بھی اتار دیں(ابو داؤد) اسی طرح وضو کے وقت (بھی انگوٹھی اتاریں)یا کم از کم انگوٹھی کو ہلائیں۔ 3. جس شخص کی نظرکسی اجنبی عورت پر پڑجائے اور اس کا نفس اس کی طرف مائل ہو تواسکو چاہئے کہ اپنی بیوی سے صحبت کرلے۔ اس لئے کہ صحبت کرنا دل کے وسوسہ کو دور کردے گا‘‘(ترمذی)۔ ’’غیر عورت جب سامنے آتی ہے تو شیطان کی صورت میں آتی ہے، پس جب تم میں سے کوئی کسی عورت کو دیکھے اور اس کو اچھی معلوم ہو تو چاہئے کہ اپنی بیوی سے صحبت کرے کیونکہ اس کے پاس بھی وہی چیز ہے جو دوسری کے پاس ہے۔‘‘(مسلم) ٭ فیملی پلاننگ (Family Planning ) :۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی لوگ اولاد کی پیدائش روکنے کے لئے عزل کیا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو منع نہیں فرمایا۔ عزل اسے کہتے ہیں کہ جب صحبت کرنے کی حالت میں مرد یہ محسوس کرے کہ اب انزال قریب ہے تو وہ عورت کی شرم گاہ سے اپنا عضو باہر نکال کر منی کو باہر گرادے ۔ اسی طرح یہی ہدف فرنچ لیدر (ربڑ کی تھیلی جو مجامعت کے وقت مرد اپنے عضو پر چڑھالیتے ہیں) کے استعمال سے بھی حاصل کیا جاتا ہے کہ منی اس ربڑ کی تھیلی میں رہتی ہے عورت کی شرم گاہ میں نہیں پہنچتی۔ جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آکر عرض کیا کہ میرے پاس لونڈی ہے، اُس سے عزل کرلیتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’ تو چاہئے تو باہر انزال کر مگر جو کچھ اس کے لئے مقدر ہے وہ اس کو پہنچ کر رہے گا۔‘‘ پھر اس شخص نے کچھ دنوں بعد حاضر خدمت ہوکر عرض کیاکہ وہ لونڈی تو حاملہ ہوگئی۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’میں نے تو کہہ دیا تھا کہ جو کچھ اس کے مقدر میں ہے وہ اس کو پہنچے گا۔‘‘(بخاری)