کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 40
نہ 2 عورتیں ایک کپڑے میں سوئیں۔‘‘ (مسلم۔عن ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ ) ’’10 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو الگ الگ بستروں میں سلائیں۔‘‘(ابو داؤد) سمجھدار بچوں اور بچیوں کو سختی کے ساتھ علیٰحدہ علیٰحدہ بستروں میں سلانے کا اہتمام کریں۔ ٭ لواطت یا اغلام بازی سے بیماریاں:۔ ایک مرد کا کسی دوسرے مرد یا لڑکے کے ساتھ منہ کالا کرنا اور اپنی شہوت کی آگ کو بجھانا لواطت یا اغلام بازی کہلاتی ہے۔ ایڈز کی بیماری میں مبتلا ہونے والوں میں غالب اکثریت اغلام بازی کرنے اور کرانے والوں کی ہے۔ اس کے فاعل و مفعول دونوں کو دنیا میں بھی اس کی سزا بھگتنا پڑتی ہے۔ فاعل کا عضو تناسل ٹیڑھا اور کمزور ہوجاتا ہے۔ نسوں میں غیر معمولی کھچاؤ سے بیماری پیدا ہوجاتی ہے اور پھر وہ عورت کے قابل نہیں رہتا اور مفعول کی مقعد کے حلقہ جو پاخانہ روکنے کیلئے بنائے گئے ہیں باہر کی طرف سے بے جا دباؤ پڑنے سے کمزور ہوجاتے ہیں اور ان میں پاخانہ روکنے کی قدرتی صلاحیت ناقص ہوجاتی ہے۔ شریعت کے احکام عورت اور مرد کے لئے یکساں ہیں۔ ﴿نوٹ :۔ جو افعال مرد کے لئے حرام و ممنوع ہیں وہ اسی طرح عورتوں کے لئے بھی حرام و ممنوع ہیں۔ عورتوں میں بھی مَردوں کی طرح خواہش جماع فطری ہے۔ گھر کے بڑوں کو چاہئے کہ وہ اپنی معصوم بچیوں، بہنوں، مطلقہ و نوجوان بیوہ عورتوں کی مناسب انداز میں نگرانی رکھیں اور جلد از جلد عقد اول یا ثانی کا انتظام کریں تاکہ وہ گناہ سے محفوظ رہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’اولاد اگر شادی سے پہلے زنا کرے تو یہ گناہ باپ پر بھی ہے۔‘‘(مشکوٰۃ ) ٭ چنداہم مسائل و ہدایات :۔ فرمانِ الٰہی ہے :۔ (ترجمہ)1.’’جو لوگ اپنی بیویوں سے(تعلق نہ رکھنے کی) قَسمیں کھائیں ان کے لئے 4 مہینہ کی مدّت ہے ‘‘ (البقرہ 2 : آیت 226) (یعنی 4 ماہ کے اندر اندر اپنی بیوی سے مل لیں ورنہ اسے علٰیحدہ کر دیں) ﴿ نوٹ : 4 ماہ سے زیادہ بیوی سے علیٰحدہ اور صحبت نہ کرنے کو فقہا نے منع