کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 39
2. دماغی الجھنیں3.کثرتِ جماع کی خواہش4.ارتکابِ جرائم کے اندیشے 5.جریان منی کی بیماری 6. سرعت انزال کا مرض7. جنسی جرائم کا ارتکاب، زنا بالجبر، قتل و خون غارت گری کا بازار گرم ہوجاتا ہے اور خاندان کی تباہیاں عام ہوجاتی ہیں۔ ٭ محرکاتِ شہوت(شہوت کو بھڑکانے والی حرکات) :۔1.فحش نظارے 2. فحش لٹریچر پڑھنا3. فحش فلمیں4.شہوت انگیز پوسٹرزدیکھنا 5.عورتوں کے ساتھ آزادانہ میل جول 6. جانوروں کی جفتیاں(نَر اورمادہ کا ملاپ دیکھنا) ٭ زناکاری سے خطرناک امرا ض :۔ 1.امراض خبیثہ(سوزاک) 2. جسمانی قوت کی کمزوری 3.پیشاب کی نالی کا زخم 4.جگر، مثانہ آنتوں کے بہت سے امراض 5. گٹھیا (جوڑوں میں درد)6. بانجھ پن جیسے کئی تکلیف دہ امراض 7. آتشک (Syphilis) جس سے پورا نظام جسمانی متاثر ہوتا ہے۔اس مرض میں عضو پر مخصوص قسم کے زخم پیدا ہوجاتے ہیں۔یہ اولاد در اولاد منتقل ہوتا (موروثی)ہے۔ اندھا پن،دیوانہ پن، خون کی رگیں کمزور ہوکر فالج و امراضِ دل پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ٭ زناکاری سے اخلاقی بربادیاں :۔1.بے حیائی،فریب کاری، جھوٹ ،بدنیتی ، خود غرضی خواہشات کی غلا می، بے وفائی جس سے سماجی اور سیاسی استحکام برباد ہوجاتا ہے 2. زناکاری سے نہ صرف تمدن کی جڑ کٹتی ہے بلکہ خود نسل انسانی کی جڑ کٹ جاتی ہے۔ 3. زنا سے حرامی اولاد پیدا ہوتی ہیں ۔ جس کا خیال نہ ماں کرتی ہے نہ باپ۔ 4.حرام بچہ طبعاً زانی والدین کی حیوانی خصوصیات کا حامل ہواکرتا ہے ۔تاحیات ’’حرامی‘‘ کہلانے کی ندامت اس کو دماغی ہیجان میں مبتلا رکھتی ہے اور اس طرح وہ احساس کمتری میں مبتلا رہتا ہے۔ ٭ 2 مر دوں یا 2 عورتوں کو ایک ہی بسترمیں سونے کی ممانعت: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’کوئی مرد کسی مرد کوبرہنہ نہ دیکھے اور نہ ہی کوئی عورت کسی عورت کو برہنہ دیکھے اور نہ 2 مرد ایک بستر اور ایک کپڑے (چادر یا لحاف) میں سوئیں اور