کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 37
اور پیشاب کی نالی میں امراض پیدا ہوسکتے ہیں اور اگر عورت جماع سے قبل پیشاب کرکے ٹھنڈے پانی سے استنجا کرلے تو شہوت جلدبڑھ جاتی ہے۔ 9. پاخانہ زور سے معلوم ہوتے وقت جماع کرنے سے بواسیرجیسے امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔ 10. صحبت کے بعد کوئی مرغن و شیریں غذا مثلاً کھجور یا شہد، انڈہ کا حلوہ، گاجر کا حلوہ، شہد آمیز دودھ یا میوہ جات کھالینا فائدہ مند ہے۔ اگریہ کچھ میسر نہ ہو تو 25تا20گرام گڑ یا کھجور پاکی حاصل کرنے کے فوراً بعد کھائیں ۔ 11.کثرتِ جماع کی ممانعت :۔ کثرت جماع سے پرہیز صحت کیلئے مفید ہے۔کثرت جماع کا ایک بڑا نقصان یہ ہے کہ سرعت انزال کی شکایت پیدا ہوسکتی ہے۔ ایک ماہ میں ترجیحاً 3 بار صحبت کریں۔ علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ’’جو شخص اس بات کا خواہشمند ہو کہ اس کی صحت اور تندرستی زیادہ عرصہ تک قائم رہے تو اس کو چاہئے کہ صبح اور رات کو کھانا کھایا کرے۔ قرض سے سبکدوش رہے۔ ننگے پاؤں نہ پھرا کرے اور عورت سے قربت (جماع) کم کیا کرے۔‘‘(طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ) ٭ سر عتِ انزال :۔ اس حالت کو کہتے ہیں کہ مرد جیسے ہی صحبت کا ارادہ کرے یا صحبت شروع کرے اور اس کو انزال ہوجائے یا ایک منٹ میں ہو جائے جبکہ یہ وقفہ اوسطاً 3 منٹ ہونا چاہئے۔ اس مرض کا سبب منی کا پتلا ہوناہے۔ سرعت انزال سے بچنے کے لئے کھٹی چیزیں زیادہ نہ کھائیں اور اگر منی پتلی ہوگئی ہو تو گاڑھا کرنے والی غذائیں استعمال کریں۔﴿ نوٹ:۔ عشقیہ افسانوں اور ناولوں کا پڑھنا، شہوت بڑھانے والے مناظر کا تصور اور حیا سوز فلمیں دیکھنا، سرعت انزال اور جریان کے امراض پیدا کرتے ہیں۔ ٭ علاج بر ائے جریان و سر عت انزال:۔ مرغی کا ایک انڈہ اور اسی کے برابر گاجر کا رس، شہد اور گھی سب کو ملا کر ہلکی آنچ پر حلوہ سا بنا کر کھائیں۔ کم از کم 21 دن روزانہ استعمال کریں۔ بادی چیزوں کا پرہیز کریں دہی اور مچھلی نہ کھائیں۔ اس دوران صحبت بھی نہ کریں۔ بوڑھے بھی دوبارہ جوانی کی قوت محسوس کریں گے۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ