کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 33
ایگزیما (Eczema)کا علاج
1. ایک پاؤ جو کا آٹا یا د لیا ایک کاٹن کے کپڑے میں بھر کر اس کو پانی کے ٹب میں رکھیں ، یہ پانی ہلکا دود ھیا ہو جائیگا اس میں مریض کو 10 منٹ بٹھائیں۔ اگر ٹب نہ ہو تو بڑی بالٹی میں بھگو کر نتھاریں ۔ پھر ہاتھ یا پیر جہاں ایگزیما ہو10 منٹ اس پانی میں رکھئے یا آہستہ آہستہ متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ اسکے بعد عام پانی سے نہا کر کوئی (Bath Lotion) لگالیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جلد فائدہ ہوگا۔
2. تلبینہ (کٹے ہوئے جَودودھ اور شہدکی کھیر) کھائیے۔
3. جَو( کُٹے ہوئے) کو پانی میں ابال کر اسکا پانی(کم از کم 2 گلاس ) ر و زانہ پیجئے
4.آلو کو ابال کر اسکی نیم گرم قاشیں ایگزیما کی جگہ پر لگائیے۔
اسلامی آدابِ مباشرت(جنسی امراض سے بچاؤ)
جماع (صحبت کرنا اورہم بستر ہونا) انسان کی طبعی اور اہم ضرورت ہے اللہ تعالیٰ نے اس خواہش کی تکمیل کا جذبہ انسانوں میں ہی نہیں بلکہ تمام حیوانوں میں بھی رکھا ہے۔ لیکن شریعت نے انسانوں کی اس فطری خواہش کی تکمیل کے لئے کچھ آداب اور طریقے بیان کئے ہیں تاکہ انسان اور حیوان میں فرق ہوجائے۔اگر جماع کا مقصد فقط شہوت کی تکمیل ہی سمجھا جائے، جس طرح بھی ہو، توپھر انسان اور حیوان میں فرق ہی کیا ہوا؟ اس لئے مباشرت کے آداب کا خیال رکھنا شرعی حق ہے۔
٭ صحبت کے وقت کے چند آداب :۔1. پہلے بیوی کو پیار و محبت کے ساتھ مانوس کریں۔ 2. جماع ایسے وقت میں کریں جس میں طبیعت کا توازن درست ہو، نہ زیادہ بھوک کی حالت ہو نہ بالکل پیٹ بھرا ہوا ہو، نہ ہی پیشاب و پاخانہ کی حاجت ہو اگر ہو تو،پہلے ان ضروریات سے فارغ ہوجائیں۔ نہ نیند کا غلبہ ہو، نہ ذہن پر پریشانیوں اور الجھنوں کا ہجوم ہو۔3. صحبت کے وقت قبلہ رخ نہ ہوں۔یعنی خاو ند بیوی قبلہ کی طرف