کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 32
وہ وظیفہ بتایا ہے جو نوح علیہ السلام نے اپنی قوم کو بتایا تھا مگر ان بدنصیب لوگوں نے اس پر تو جہ نہ دی ۔ (فتح ا لبیان) روزانہ کم از کم 21 بار ہر نماز کے بعد مکمل استغفار پڑھ کر اﷲ کریم سے نیک اولاد کی دعائیں مانگیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ضرور مرادپوری ہو گی۔ مکمل استغفار یہ ہے : اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِ لَّا ھُـَو الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَ اَ تُـوْ بُ اِلَـیْہِ (ترجمہ)’’ میں (اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہوئے) معافی مانگتا ہوں اس اﷲ تعالیٰ سے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو ہمیشہ زندہ اور قائم رہے گا اور میں اسی سے (اپنے گناہوں) کی توبہ کرتا ہوں۔‘‘ (ابوداؤد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن میں 100 مرتبہ استغفار کرتے تھے۔ (مسلم) 3. ہر نماز کے بعد استغفار کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے نیک اولاد کیلئے یہ دعامانگیں:۔ رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِین (ا لصّٰٓفّٰت37 : آیت 100) (ترجمہ)’’ اے میرے پالنے والے ،آپ مجھے نیک لڑکا عطا فرمائیے۔ ‘‘ 4. دوسری حاجات بھی اﷲ کریم سے ہی مانگئیے اور اپنے ماں باپ کیلئے بھی ان الفاظ کے ساتھ دعا کرتے رہیں :۔ رَبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًا (ترجمہ)’’اے میرے ربّ جس طرح (پیار سے) ان دونوں (ماں باپ)نے مجھے بچپن میں پالا (اسی طرح)آپ بھی ان پر رحم فرمائیے۔ ‘‘ (بنی اسرائیل 17 : آیت 24) 5. اﷲ ربّ العزّت سے معافی مانگنے کیلئے یہ الفاظ بھی نہایت اکسیر ہیں : (بار بارپڑھیئے) لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ (ترجمہ)’’الہٰی،آپکے سوا کوئی معبود نہیں آپ ہر عیب سے پاک ہیں۔ بیشک میں ہی ظلم کرنے والوں میں سے ہوں۔‘‘(الانبیآء 21 : آیت 87) ﴿مجھے معاف فرما دیجئے