کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 31
٭ نمونیہ:۔ تِل کے تیل میں یا موم اور تیل کے آمیزہ میں چند قطرے ملا کر سینہ پر ملیں اس کے بعدسینہ کو گرم کپڑے سے ڈھانپ لیں۔ ٭ ہیضہ :۔ 3 قطرے پانی میں ملا کر پیئں اور سخت ضرورت پر ہر گھنٹہ بعدپیئں۔ ﴿ نوٹ : امرت دھارا ہمدرد دوا خانہ سے قلزم کے نام سے اور دوسری جگہوں پر امرت دھارا کے نام سے بھی مل جاتا ہے اولاد نرینہ کیلئے 1. جس عورت سے صرف لڑکیاں ہوں تو وہ عورت اور اسکا شوہر ہر نماز کے بعد مندرجہ ذیل دعا 3 مرتبہ مانگیں ﴿ یہ دعا ذکریا علیہ السلام نے اولاد نرینہ کیلئے مانگی تھی، جو اﷲ تعالیٰ نے قبول فرما کر آپ(علیہ السلام) کو یحیٰ (علیہ السلام) عطا کئے اورکثرت سے استغفار بھی کیجئے۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ نیک فرزند پیدا ہو گا : رَبِّ لَا تَذَرْ نِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِین (الانبیآء 21 : آیت 89) (ترجمہ ) ’’اے میرے رب، مجھے تنہا نہ چھوڑئیے آپ توسب سے بہتر و ارث ہیں۔‘‘ 2. فرمان الٰہی ہے :۔ ( ترجمہ) ’’پس کہا میں(نوح علیہ السلام )نے کہ تم اپنے رب سے (گناہوں کی) معافی مانگ لو۔ بلاشبہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے۔ تم پر آسمان سے موسلا دھار بارش برسائے گا،ما ل اور بیٹوں سے تمہاری مدد کریگااور تمہیں باغات دیگا اور تمہارے لئے نہریں جاری کریگا۔ ‘‘ (نوح 71: آیات 10 تا 12) امام حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سے ایک شخص نے قحط سالی اور بارش نہ ہونے کا شکوہ کیا دوسرے نے فقر و فاقہ کا تیسرے نے مال کی کمی کا چوتھے نے نرینہ اولاد نہ ہونے کا شکوہ کیا تو انہوں نے سب کو ایک ہی جواب دیا کہ ’’استغفار کرو ‘‘ اور اﷲ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگو۔ ربیع بن صبیح رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ چاروں کی ضرورت تو الگ الگ تھی مگر آپ رحمۃ اللہ علیہ نے سب کو ایک ہی جواب دیا ۔ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ میں نے انہیں